कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکولوں میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے موٹیویشنل پروگرام، محمد عارف شیخ سے رابطے کی اپیل

ناندیڑ: 10؍اگست ( راست) طلبہ کی تعلیمی ترقی، شخصیت سازی، مثبت سوچ اور بہتر مستقبل کی تیاری کے مقصد سے مختلف اسکولوں میں موٹیویشنل پروگرام منعقد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ معروف موٹیویشنل اسپیکر اور ایجوکیشنسٹ محمد عارف شیخ کی جانب سے اسکول انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی رہنمائی پروگرام منعقد کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔محمد عارف شیخ کے تیار کردہ پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنا، انہیں اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کی ترغیب دینا اور تعلیم و زندگی کے مختلف چیلنجز کا مثبت انداز میں سامنا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ پروگرام میں دل کو سکون، زندگی میں برکت، مشکلات کو آسان بنانے، درست راستہ اختیار کرنے اور اخلاق و کردار میں بہتری جیسے موضوعات پر بھی رہنمائی دی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام ’’Yuva Disha Foundation‘‘ کے تحت پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ’’Giving Skills | Building Nation‘‘ کے تصور کے ساتھ بہتر تعلیم، بہتر مستقبل، بہتر قوم اور بہتر معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہے۔اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ، پرنسپل حضرات اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنے اسکول میں نئے تعلیمی سیشن کے دوران طلبہ کے لیے موٹیویشنل پروگرام یا اساتذہ کی ٹریننگ کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں تو محمد عارف شیخ سے رابطہ کریں۔
محمد عارف شیخ نے رابطے کے لیے موبائل نمبر 9595954348 دیا ہے۔
طلبہ کے لیے ایسے پروگرام ان میں خود اعتمادی، مقصدیت، مثبت سوچ اور مستقبل کے حوالے سے واضح سمت پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے