कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تمام دستاویزات دینے کے باوجود SIR فارم مسترد ہو جائے تو کیا کریں؟

ووٹرز کے لیے اہم قانونی و انتخابی رہنمائی

تحریر:محمد اظہر خان
ناگرک سویدہ کیندر جماعت، اسلامی
ناندیڑ

اگر آپ نے SIR (Special Intensive Revision) کے دوران تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کر دی ہیں، لیکن اس کے باوجود ERO (Electoral Registration Officer) آپ کی درخواست مسترد کر دے یا یہ کہے کہ آپ کی دستاویزات قابلِ قبول نہیں ہیں، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
ایسی صورتِ حال میں قانون آپ کو اپیل کا حق دیتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ERO کے فیصلے کے بعد مقررہ مدت کے اندر اپیل دائر کی جائے، تاکہ آپ اپنے نام کو ووٹر لسٹ میں برقرار رکھنے کے لیے قانونی طور پر اپنا موقف پیش کر سکیں۔
پہلی اپیل کہاں کی جائے؟:
اگر آپ ERO کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں تو آپ 15 دن کے اندر پہلی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
یہ اپیل District Electoral Officer (DEO) یا District Magistrate (ضلع مجسٹریٹ) کے سامنے دائر کی جاتی ہے۔
اپیل تحریری شکل میں ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ERO کے فیصلے، جمع کرائے گئے تمام دستاویزات اور اپنے موقف سے متعلق ضروری ثبوت منسلک کرنا بہتر ہے۔
آپ خود بھی اپیل دائر کر سکتے ہیں، یا ضرورت پڑنے پر کسی وکیل یا قانونی ماہر کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر پہلی اپیل بھی مسترد ہو جائے تو؟:
اگر پہلی اپیل پر بھی آپ کے حق میں فیصلہ نہیں آتا تو آپ کے لیے دوسری اپیل کا راستہ موجود ہے۔
ایسی صورت میں Chief Electoral Officer (CEO) کے سامنے دوسری اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے عام طور پر 30 دن کی مدت مقرر کی جاتی ہے۔
دوسری اپیل میں بھی تمام متعلقہ دستاویزات، سابقہ فیصلوں اور اپنے قانونی نکات کو واضح طور پر پیش کرنا ضروری ہے۔
وقت کی پابندی بہت ضروری ہے:
SIR کے دوران اگر آپ کو نوٹس موصول ہو، آپ کی دستاویزات پر اعتراض کیا جائے یا آپ کی درخواست مسترد کر دی جائے تو خاموش نہ رہیں اور تاخیر نہ کریں۔
مقررہ مدت کے اندر اپیل دائر کرنا انتہائی اہم ہے۔ اپنے تمام دستاویزات کی نقول، جمع کرانے کی رسیدیں، نوٹس اور ERO کے فیصلے کی کاپی محفوظ رکھیں۔ ضرورت پڑنے پر کسی تجربہ کار قانونی ماہر سے مشورہ بھی حاصل کریں۔
یاد رکھیں: کسی درخواست کا مسترد ہونا آخری مرحلہ نہیں ہے۔ قانون میں اپیل کا حق موجود ہے، اس لیے اپنے حق کے تحفظ کے لیے مقررہ وقت کے اندر مناسب قانونی کارروائی ضرور کریں۔
عوامی آگاہی کے لیے:
یہ معلومات زیادہ سے زیادہ ووٹرز تک پہنچائیں تاکہ کسی شہری کو معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے قانونی حق سے محروم نہ ہونا پڑے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے