कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عقیقہ مسنونہ و سفرِ عمرہ کی سعادت پر روح پرور تقریب کا انعقاد

الحاج حفیظ خان اور اہلِ خانہ کے اعزاز میں پُروقار دعوتِ طَعام

ملکاپور: 8/ اگست ( محمد احسان سر ) ملکاپور شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت الحاج حفیظ خان، فرزندِ مرحوم الحاج بسم اللہ خان المعروف بی جی خان، اپنی اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ و رشتہ داروں کے ہمراہ مقدس سفرِ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 9 اگست 2026 کو روانہ ہوں گے. اس روح پرور موقع کی مناسبت سے ان کے پوتے ابوذر اویس خان، حمزہ عمران خان اور پوتری انشاء فاطمہ عمران خان کی روح پرور تقریبِ عقیقہ مسنونہ و استقبالیہ پروگرام، دعوتِ طَعام کا ایک پُروقار اہتمام 8 اگست 2026 بروز سنیچر، صبح 11 بجے، کوہِ نور پیلس، ملکاپور میں کیا گیا. تقریب میں شہر اور اطراف کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی معزز سماجی، تعلیمی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے خصوصی شرکت کی. شرکائے تقریب نے عازمین عمرہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور الحاج حفیظ خان اور ان کے اہلِ خانہ کو گل ہائے عقیدت، ہار، گلدستے، شال اور دیگر تحائف پیش کرتے ہوئے مقدس سفرِ عمرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت، سلامتی اور قبولیتِ عمرہ کے لیے دعاؤں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر بچے ابوذر اویس خان، حمزہ عمران خان اور انشاء فاطمہ عمران خان کو بھی خصوصی دعاؤں و تحاںٔف سے نوازا گیا. شرکائے تقریب نے عقیقہ کو سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی اور خوشی کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی خوبصورت روایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دینی و خاندانی اجتماعات معاشرے میں محبت، اخوت، باہمی احترام اور رشتوں کی مضبوطی کا ذریعہ بنتے ہیں.
تقریب کے دوران خوشی اور عقیدت کا ایک خوبصورت امتزاج دیکھنے میں آیا. شرکائے تقریب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ الحاج حفیظ خان اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے مقدس سفر کو آسان فرمائے. اس موقع پر تقریب میں معروف شخصیت سابق پرنسپل کے. ڈی. خان سر، پرنسپل محمد شاکر سر، عطاء الرحمن جمعدار، صحافی محمد احسان سر، حفیظ الرحمن جمعدار، حاجی اسلم خان سر، حاجی سلیم جاوید سر، سابق کونسلر یوسف خان، عظمت اللہ خان، آصف خان سر، حاجی آر۔ آر۔ چوہان سیٹھ، محمد شفیق سر، ایڈوکیٹ الیاس خان اچلپور، محمد شفیق قادر سر، عابد خان سر، محمد عمیر سر، شکیل پٹیل سر، کالو سیٹھ چوہان، شکیل پٹھان لائن مین سمیت شہر و اطراف کی دیگر معزز شخصیات خصوصی طور پر موجود تھیں. شرکائے تقریب اس پُرمسرت و روحانی موقع پر الحاج حفیظ خان اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا . الحاج حفیظ خان، ڈاکٹر یوسف خان، فیروز خان فیروز سر، عمران خان، اویس خان و دیگر خان برادران نے اظہار تشکر پیش کر خوشی کا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے