कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گنگا-جمنی تہذیب

تحریر:حمنہ کبیر

ابے اوئے!!!! سامنے سے ٹھیلہ ہٹا ۔۔۔ ” ایک مسلمان دکاندار دوسرے مسلم ٹھیلے والے سے۔
بھیا ہمارا ٹھیلہ تو سائڈ میں ہی ہے، دکان کے سامنے کہاں ہے۔ ” ٹھیلے والا پسینہ پونچھتے ہوئے۔
ابے پھوہڑ انسان ۔۔۔ بحث کررہا ہے۔۔ سالے۔۔۔ میں کہتا ہوں اپنا ٹھیلہ اس سڑک سے لے جا ورنہ اچھا نہ ہوگا۔” اب کی دکاندار اچھل کر دکان سے باہر آگیا تھا۔
میں روز یہاں ٹھیلا لگاتا ہوں۔۔ ۔۔۔ آپ کو کیا دقت ہے” ٹھیلے والے نے لجاجت سے کہا۔
رک سالے ۔۔۔ تو ایسے نہیں مانے گا۔۔۔ ابھی تیرا ٹھیلہ الٹ رہا ہوں۔۔پھر کرتے رہیئو ۔۔ ٹماٹر لے لو۔۔۔ آلو لے لو۔۔” دکاندار نے بڑھ کر ٹھیلے والے کا کالر پکڑ لیا تھا۔
آپ کے ابا کی روڈ نہیں ہے۔۔” اب کی دفعہ ٹھیلہ والا بھی طیش میں آگیا تھا۔ یہ کہہ کر وہ اپنا گریبان چھڑانے لگا۔
ذلیل ۔۔۔۔۔ سور۔۔۔ زبان لڑاتا ہے۔۔۔ سالے ۔۔۔ ابھی تجھے تیری اوقات یاد دلاتا ہوں۔” دکاندار کے منہ سے گالیوں کا طوفان نکل پڑا تھا۔ پہلے تو اس نے ٹھیلہ الٹ دیا اور پھر ٹھیلے والے کو پیٹنے لگا۔ لوگ جمع ہونے لگے اور ان میں سے چند لوگ آگے بڑھ کر بیچ بچاؤ کرنے لگے۔ٹھیلہ والا اپنا بچاؤ کرتے ہوئے پٹتا جارہا تھا۔ دکاندار کے ہاتھ جب تھک چکے اور وہ سستانے کے لیے رکا تو بے چارے ٹھیلے والے نے اپنا بچا کچھا سامان جیسے تیسے لادا اور ٹھیلہ سمیت ایک جانب دوڑ پڑا۔
آج سے کانوڑ یاترا شروع ہوئی تھی۔ دکاندار ” مُلّا” بنا بیٹھا تھا، کرتہ پاجامہ اور سر پر ٹوپی جمائے شائد کسی کا منتظر تھا۔ اس نے اپنی دکان کے سامنے ایک بڑی سی میز لگا رکھی تھی جس پر پانی کی ٹھنڈی بوتلیں اور مختلف قسم کے جوس رکھے ہوئے تھے۔ جیسے ہی کانوڑیوں کا دستہ اس روڈ پر پہنچا ۔ دکان دار کود کر باہر آیا اور میز کے قریب پہنچ گیا ۔ اب وہ لجا لجا کر کانوڑیوں کو پانی کی بوتل اور جوس کے گلاس پکڑا رہا تھا، ان کے آگے بچھا جارہا تھا۔
ارے لو نا میرے بھائی ۔۔۔ لمبا چلنا ہے۔۔۔ پیو۔۔ پیو۔۔ آپ بھی لو نا۔۔۔ ارے جھجھک کاہے رہے ہو۔۔۔ یہی تو گنگا جمنی تہذیب ہے۔۔۔ چلو سیلفی لیتے ہیں۔۔۔۔ دنیا بھی دیکھے ۔۔ آجاؤ ۔۔ ارے میرے بھائی ۔۔پہلے جوس کا گلاس تو اٹھاؤ ۔۔۔۔ یہ ہوئی نا”
۔۔۔کلک۔۔۔۔ کلک۔۔۔۔ کلک۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے