कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تیر کے پی ایم شری اردو اسکول کا سینئر حکام نے کیا دورہ

عثمان آباد :29؍جولائی (راست)ضلع عثمان آباد کے تیر میں واقع مشہور و معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اسکول کا معائنے کی غرض سے ریجنل امتحان بورڈ کے محترم چیئرمین جناب سدھاکر تیلنگ صاحب اور ایجوکیشن آفیسر (پلاننگ) دھاراشیو جناب ناگیش ماپاری صاحب نے دورہ کیا۔ انہوں نے پی ایم شری اسکیم کے معیارات کے مطابق انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔محترم سینئر حکام نے اسکول کی بنیادی سہولیات، طلبہ کی تعلیمی قابلیت اور اسکول کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک کیے گئے کاموں کی ستائش کی۔ ساتھ ہی جو کچھ کمیاں رہ گئی ہیں انہیں دور کر کے تمام سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔انہوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شخصیت میں کون سی مثبت باتیں پیدا کریں تاکہ ان کی شخصیت خود ان کے لیے اور معاشرے کے لیے فائدے مند ثابت ہو سکے۔ اس کے علاوہ تمام اساتذہ کی بھی رہنمائی کی اور بتایا کہ اس اسکول کو ایک ماڈل اسکول کیسے بنایا جا سکتا ہے، اور اس کے لیے تمام اساتذہ کا مل جل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرنا کتنا ضروری ہے۔معزز حکام نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تمام باقی ماندہ کمیوں کو دور کر کے اس اسکول کو ایک مثال بنایا جائے گا اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ کر کے معاشرے میں ایک عمدہ معیار قائم کیا جائے گا۔ ان نیک تمناؤں کے ساتھ ان کا یہ دورہ مکمل ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے