कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 06 مورشی، ضلع امراوتی: اسکالرشپ امتحان (PSE-2026) کے نتائج کا شاندار اعلان

امراوتی: 28؍جولائی (این ایس بیگ)مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن، پونے (Maharashtra State Council of Examination, Pune) کی جانب سے منعقدہ پرائمری اسکالرشپ امتحان برائے جماعت چہارم (PSE-2026) کے حالیہ عارضی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 06 مورشی (یوڈائس کوڈ: 27071108706) کے طلبہ نے اس امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسکول کی سطح پر تین ممتاز طلبہ نے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے پہلے تین طلبہ درج ذیل ہیں:
1. پہلا مقام: ریحان خان سلیم خان — 196 نمبرات، 65.33٪
2. دوسرا مقام: ماریہ ناز کلیم خان — 194 نمبرات، 64.67٪
3. تیسرا مقام: محمد عمر محمد قمر اقبال — 182 نمبرات، 60.67 فیصد
اسی طرح اسکول کے مجموعی نتائج کا شماریاتی خلاصہ درج ذیل رہا ہے:
کل رجسٹرڈ طلبہ: 30
حاضر طلبہ: 29
غیر حاضر: 1
کامیاب / اہل طلبہ: 14 (48.28٪)
ناکام طلبہ: 15 (51.72٪)
جماعت کا اوسط نمبر: 131.72
جماعت کا اوسط فیصد: 43.91
طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں اسکول انتظامیہ کمیٹی، صدر مدرس اور اساتذۂ کرام نے تمام کامیاب طلبہ، بالخصوص امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے تین طلبہ اور ان کے سرپرستوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے تمام طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔مستقبل میں طلبہ کو اسی طرح محنت جاری رکھنے اور مسابقتی امتحانات میں شاندار کارکردگی انجام دینے کے لیے مفید مشوروں سے نوازا گیا ہے، جبکہ سرپرستوں کی رہنمائی بھی کی گئی ہے۔ والدین نے مسابقتی امتحانات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئندہ تمام مطالعاتی سرگرمیوں میں اساتذہ کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اسکول کے تمام اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے