कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد میں قمر اقبال کی یاد میں مشاعرہ، نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی

اورنگ آباد:20؍جولائی ( افراء تسکین) شہرِ اورنگ آباد نہ شعر و سخن کے لیے مشہور ہے اور نہ صرف نثری شہ پاروں کے لیے۔ اس کی شہرت خالص اردو کی جائے پیدائش، پرورش و تربیت کی وجہ سے ہے۔ اسی شہر کی پناہ میں زبان کو فروغ حاصل ہوا اور یہیں سے دنیا کو اردو سے واقفیت ہوئی۔ الله تبارک و تعالیٰ کا احسان و کرم ہے کہ ہم طفلانِ ادب اسی مٹی کا خمیر ہیں جس سے ولی، سراج، شفیق، وجد، قمر اقبال، بشر نواز، فاروق شمیم اور سلیم محی الدین جیسی برگزیدہ شخصیات وابستہ ہیں۔ بہرحال یہاں کی ادبی سرگرمیوں سے ہر کوئی واقف ہیں۔
تحیر شہرِ اورنگ آباد کی ایک ادبی انجمن ہے جو خالص نوجوانوں کی انجمن ہے۔ اسی انجمن کے تحت ایک مشاعرہ کا انعقاد "بیادِ قمر اقبال” 19 جولائی 2026، بروز اتوار عالمگیرہال، بیت الیتیم عقب حج ہاؤس شام 7:30 بجے کیاگیا جس اجلاس کی صدارت صدرشعبئہ اردو مولانا آزاد کالج ڈاکٹرقاضی نویدنےکی، اور اجلاس کی ابتدائی نظامت اجمیرخان عجمی نے کی اور مشاعرےکی نظامت کے فرائض سعد ملکؔ نے انجام دیا۔ پروفیسر سلیم محی الدین نے اپنےخیالات کا اظہار کیا اور مرحوم قمرؔ اقبال کی یادیں تروتازہ کیاور خراجِ عقیدت پیش کی۔ مشاعرے میں احمدؔاورنگ آبادی، بلال انورؔ، فیضانؔ عظیمؔ، سعدؔ ملک، مصعبؔ پیارے، وسیم راہیؔ، عزیر مُحِبؔ، عرفات اظہرؔ، اجمیر خان عجمیؔ، سمیرصادقؔ، ضوریزامانؔ، حذیف اشرف نے دادوتحسین حاصل کی۔ اس اجلاس میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر معروف فکشن نگار نورالحسین، پروفیسر ارتکاز افضل، خان شمیم خان، خان مقیم خان، شہاب افسر، اخترخان لالہ، دوست محمدخان، فواد صدیقی، سہیل ذکی الدین، مبین ٹوپی والا، واحد فاروقی، وجاہت قریشی، نبیرۂ قمراقبال پٹھان سلمان، محمد بارمیم، رمضانی خان، رازق حسین، فردوس فاطمہ، ڈاکٹراسماءثمرین، افراءتسکین، خان فرحین شمیم نے شرکت کی اور نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کی، صدارتی کلمات کے بعد عُزیرمحب نے حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کےاختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے