कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیٹ امتحان میں 473 مارکس لے کر خان اویس احمد شکیل احمد کی نمایاں کامیابی

از قلم :یوسف اقبال
کانڈلی ضلع ایوت محل

میڈیکل داخلہ امتحان ، نیٹ میں 473 نمبر حاصل کرکے خان اویس احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کی اس شاندار کارکردگی پر اہل خانہ، رشتے دار، دوست و احباب، اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ہر کامیابی و کامرانی کی ضمانت محنت و مشقت ہے ۔
وہی بچے ہوتے ہیں کامیاب ذیادہ
جو کرتے ہیں دنیا میں محنت ذیادہ
خان اویس احمد کی کامیابی مسلسل محنت، لگن ، والدین کی دعاؤں اور بلند حوصلوں کا ثمرہ ہے ۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی، اور اپنی مستقل محنت و مشقت کو دیا ہے ۔ ان کی اس کامیابی پر ، رشتے دار دوست و احباب ، سماجی، تعلیمی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
علاقہ کے لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ خان اویس احمد مستقبل میں ایک قابل ،ہمدرد اور مخلص ڈاکٹر بن کر معاشرے کی بہترین خدمات انجام دیں گے ۔
تجھے ایسا عروج نصیب ہو دنیا میں
کہ آسماں بھی تیری رفعتوں پہ ناز کرے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے