कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادھورا سبق

از قلم: عارف محمد خان، جلگاؤں

گھنٹی بجی تو بچے اپنی اپنی جماعتوں میں جا بیٹھے، مگر آج بھی کوئی استاد نہ آیا۔ راہداریوں میں سناٹا تھا اور دفتر میں فائلوں کا انبار۔ تمام اساتذہ ایس آئی آر (SIR) کے کام میں مصروف تھے۔ حاضری رجسٹر، فارم، فہرستیں اور تصدیق… یہی ان کی نئی تدریس بن چکی تھی۔
چند روز بعد نصاب پیچھے رہ گیا۔ طلبہ کی آنکھوں سے سیکھنے کی چمک مدھم پڑنے لگی۔ دوسری طرف اساتذہ کے چہروں پر تھکن اور ذہنی دباؤ صاف دکھائی دیتا تھا۔
انہی میں ایک استاد بھی تھا جو ہر روز کہتا تھا، "بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، مگر ہم مجبور ہیں۔”
ایک صبح وہ اسکول پہنچا، فائلیں میز پر رکھیں، کلاس کی طرف بڑھا، مگر اچانک سینے پر ہاتھ رکھ کر گر پڑا۔ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دل کا دورہ اس کی زندگی کا آخری باب لکھ چکا تھا۔
تعزیتی اجلاس ختم ہوا۔ چند لمحوں کی خاموشی کے بعد دفتر میں پھر وہی فائلیں کھل گئیں، اور کلاسیں پھر خالی رہ گئیں۔
صحن میں بیٹھا ایک طالب علم اپنی خالی کاپی کو دیکھتے ہوئے آہستہ سے بولا:
"سر تو چلے گئے… مگر ہمارے مستقبل کا سبق اب کون پڑھائے گا؟”
یہ سوال آج بھی اسکول کی خالی کلاسوں میں گونج رہا ہے، مگر اس کا جواب کسی فائل میں درج نہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے