कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زندگی کا تماشائی

از قلم : عارف محمد خان، جلگاؤں

وہ نوجوان میرے سامنے بیٹھا تھا۔ لباس نفیس تھا، ہاتھ میں مہنگا موبائل تھا، مگر آنکھوں میں عجیب سی ویرانی بسی ہوئی تھی۔
اس نے دھیمی آواز میں کہا، "سر! دل کہیں نہیں لگتا۔”
میں نے پوچھا، "دن بھر کیا کرتے ہو؟”
وہ تلخ مسکراہٹ کے ساتھ بولا، "کچھ نہیں… بس وقت گزر جاتا ہے۔”
پھر اس نے اپنا معمول بتایا۔ رات گئے تک موبائل، صبح دیر سے بیداری، سارا دن ریلز، ویڈیوز اور دوسروں کی چمکتی ہوئی زندگیاں دیکھنا، پھر اپنی قسمت کو کوسنا، بے چینی، ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم۔
میں سمجھ گیا کہ وہ بے روزگار نہیں، بلکہ بے مقصد ہو چکا ہے۔
مجھے ایک مزدور یاد آیا جو دن بھر مشقت کے بعد پسینے میں بھیگا گھر لوٹتا تھا۔ جسم تھکا ہوتا، مگر چہرے پر سکون ہوتا۔ کیونکہ اس نے اپنے وجود کو استعمال کیا تھا۔
میں نے نوجوان سے کہا، "انسان کو سب سے زیادہ تھکانے والا کام نہیں، بلکہ بے مقصدی ہے۔ خالی ذہن دوسروں سے موازنہ کرتا ہے، اپنی محرومیوں کو گنتا ہے اور آہستہ آہستہ خود کو کھانے لگتا ہے۔”
وہ خاموش سنتا رہا۔
میں نے مسکراتے ہوئے کہا، "بچپن میں ہمارے پاس کم تھا، مگر خوشی زیادہ تھی، کیونکہ ہم حرکت میں تھے۔ کھیلتے تھے، بھاگتے تھے، گرتے تھے اور پھر سنبھل جاتے تھے۔ آج دنیا ہماری جیب میں آگئی ہے، مگر سکون دل سے نکل گیا ہے۔”
وہ سر جھکائے بیٹھا رہا۔
میں نے رخصت ہوتے ہوئے صرف اتنا کہا:
"بیٹا! بند کمرے میں رکھا ہوا پانی بھی چند دن بعد بدبو دینے لگتا ہے، اور بند پڑا ہوا انسان بھی۔ اس لیے کچھ سیکھو، کچھ بناؤ، کچھ کرو، کیونکہ زندگی اُن لوگوں کے لیے نہیں جو وقت گزارتے ہیں، بلکہ اُن کے لیے ہے جو وقت کو معنی دیتے ہیں۔”
اس نے پہلی بار سر اٹھایا، جیسے اسے اپنی کھوئی ہوئی منزل کا ایک دھندلا سا نشان مل گیا ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے