कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایران نے بلا تاخیر نئے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کر دیا

تہران:21؍مئی: ایران میں نئے صدارتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 28 جون کو کرائی جائے گی۔ ایران میں نئے انتخاب کا فیصلہ صدر ابراہیم رئیسی کے ایک ہیلی کاپتر حادثے میں انتقال کے بعد کیا گیا ہے۔فوری اور عبوری طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اول نائب صدر محمد مخبر کو صدر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ عبوری صدر کی تقرری آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق دی گئی ہے۔پیر کے روز ایرانی الیکشن باڈی کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کے لییکاغذات نامزدگی 30 مئی سے 3 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار 12 جون سے 27 جون تک مہم چلائی جا سکے گی۔ جبکہ ووٹنگ کا دن 28 جون مقرر کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے