कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افسانچہ: گھر کی راہ

از قلم عارف محمد خان، جلگاؤں

عید کی خوشیاں ابھی آنکھوں میں تھیں کہ صحرا نے راستہ روک لیا۔
ٹرک خاموش ہوا تو سب نے سمجھا، تھوڑی دیر کی بات ہے۔ مگر سورج سر پر چڑھتا گیا اور پانی زمین کی آخری دعا بن گیا۔
ایک ایک کر کے آوازیں بجھتی رہیں۔ کسی نے گھر کا نام لیا، کسی نے ماں کو یاد کیا، کسی نے بچوں کی تصویر آنکھوں میں بسائے آخری سانس لی۔
جب امدادی ٹیم پہنچی تو ٹرک وہیں کھڑا تھا، مگر اس کے مسافر اپنے گھروں سے پہلے مٹی کے گھر پہنچ چکے تھے۔
صحرا آج بھی ویسا ہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس کی ریت کے نیچے اب چند ادھورے خواب بھی دفن ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے