कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افسانچہ:پتلی برف

تحریر:اخترؔصادق، ناندیڑ

وہ دونوں جھیل کے کنارے منجمد برف کی سطح پر آہستہ آہستہ چل رہے تھے.
ہوا میں سنّاٹا تھا. سردی کے لانگ شوز میں دبی ہوئی چاپ، جیسے کسی ان کہے راز کا وزن اٹھائے ہوئے ہو.
اچانک اُس نے کہا:
"کبھی کبھی رشتے بھی پتلی برف پر چلنے جیسے ہوتے ہیں…
اعتماد اوپر سے مضبوط دکھائی دیتا ہے،
مگر اندر کہیں خالی پن ہوتا ہے. ”
الفاظ ابھی فضا میں معلق ہی تھے کہ برف سے ہلکی سی کراہنے کی آواز نکلی،
جیسے خاموشی اور اس اعتراف کا بوجھ نہ سہہ پائی ہو.
جھیل کی سطح پر بال برابر ایک دراڑ ابھری اور دونوں
کے قدم ٹھٹھک گئے.
وہ ایک دوسرے کو دیکھتے رہے،
آنکھوں میں خوف تھا،
اور اس سے زیادہ یہ احساس
کہ شاید ان کا رشتہ بھی اسی دراڑ کی طرح ہے
جو آہستہ آہستہ پھیلتی ہے
اور ٹوٹنے میں دیر نہیں لگاتی.
اچانک دراڑ کے نیچے سے ایک خوبصورت ڈالفن ابھری،
ایک لمحہ سطح پر سانس لی اور پھر
چھپاک سے گہرائی میں غائب ہو گئی!
جیسے یہ جتا گئی ہو کہ ٹوٹنے کے نیچے بھی
کہیں زندگی اب تک زندہ ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے