कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افسانچہ: اصول

از قلم : عارف محمد خان ، جلگاؤں

جمعہ کے دن چند لوگ سڑک کنارے نماز پڑھ رہے تھے۔
کچھ آوازیں اٹھیں۔
“یہ پبلک جگہ ہے، عبادت گھروں میں ہونی چاہیے!”
بحث بڑھی، ویڈیوز بنیں، نفرت کے جملے اچھالے گئے۔
چند دن بعد اسی سڑک پر مذہبی جلوس نکلا، لاؤڈ اسپیکر لگے، لوگ بیٹھ کر ہنومان چالیسہ پڑھنے لگے۔
تب وہی چہرے خاموش تھے، بلکہ کچھ تالیاں بھی بجا رہے تھے۔
یہ سب دیکھ کر ایک بچے نے اپنے استاد سے پوچھا۔
“سر! قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے… یا صرف کمزور لوگوں کے لیے؟”
استاد چند لمحے خاموش رہے۔
پھر آہستہ بولے۔
“بیٹا، جب انصاف مذہب دیکھنے لگے… تو معاشرہ اندھا ہو جاتا ہے۔”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے