कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں جماعت کے نتائج کے مارک شیٹس اور اسناد ’’یکم جون‘‘ کو تقسیم کی جائیں گی

ملکاپور:31/ مئی ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، پونے نے فروری-مارچ 2026 میں منعقد ہونے والے ثانوی اسکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی/دسویں جماعت ) امتحان کے طلبہ کو مارک شیٹس، اسناد اور دیگر متعلقہ تعلیمی ریکارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں. ریاستی بورڈ ، پونے کے سیکریٹری ڈاکٹر دیپک ماڑی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق تمام علاقائی (ڈویژنل) بورڈ دفاتر پیر، یکم جون 2026 کو صبح 11 بجے تمام منظور شدہ ثانوی اسکولوں کو امتحانی نتائج سے متعلق مارک شیٹس، سرٹیفکیٹس اور تفصیلی نمبروں کے ریکارڈ فراہم کریں گے. اسی طرح تمام ثانوی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یکم جون کو دوپہر 3 بجے سے طلبہ میں مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم کا عمل شروع کریں. ریاستی بورڈ نے تمام علاقائی بورڈز کو اس سلسلے میں ضروری انتظامات اور منصوبہ بندی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے. واضح رہے کہ دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اور سرپرستوں کو مارک شیٹس اور اسناد کی فراہمی کے لیے یہ شیڈول مقرر کیا گیا ہے تاکہ داخلہ عمل اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم ہو سکے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے