कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرضوان کالج کا شاندار ریکارڈ، ایس ایس سی و ایچ ایس سی میں صد فیصد نتائج کی روایت برقرار

نیٹ (NEET )بیچ میں بھی 100 فیصد، ڈائریکٹرعبدالرشید سر کی قیادت میں طلباء کی ہمہ جہت ترقی و مسابقتی امتحانات کی مؤثر تیاری

ناندیڑ: 25؍مئی ( راست) تعلیمی میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھنے والا ادارہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول ایک بار پھر شاندار کامیابیوں کے ساتھ سرخرو ہوا ہے۔ تعلیمی سال 26-2025 میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے امتحانات میں صد فیصد نتائج حاصل کرتے ہوئے ادارہ نے اپنی بہترین تعلیمی روایت کو برقرار رکھا۔ اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلباء، اساتذہ اور مینجمنٹ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے 81 طلباء نے امتحان میں شرکت کی، جن میں 34 طلباء نے ڈسٹنکشن، 27 نے گریڈ اول، 19 نے گریڈ دوم جبکہ ایک طالب علم نے پاس گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ میرٹ لسٹ میں بھی ادارہ کے طلباء نے نمایاں مقام حاصل کیا، جن میں زیباحورین محمد زبیر قاسمی (93.60 فیصد)، آمینہ بیگم شیخ انور (93.40 فیصد)، شارینہ تبسم محمد صدیق (93.20 فیصد)، علینہ اسماعیل تنبولی (92.80 فیصد)، عفیفہ فاطمہ عبدالمفید (91.80 فیصد) اور سیدہ رمیضہ محمد جنید (91.60 فیصد) شامل ہیں۔ مختلف مضامین جیسے انگلش، مراٹھی، میتھس، سوشل سائنس اور ہندی میں بھی متعدد طلباء نے 90 سے زائد نمبرات حاصل کیے۔اس طرح دسویں جماعت میں ادارہ نے 2013ء سے 2026ء تک مسلسل 13 برسوں سے صد فیصد نتائج حاصل کیے ہیں۔
بارہویں جماعت کے نتائج بھی حسب روایت صد فیصد رہے۔ 2016ء سے 2025ء تک مسلسل 9 سالوں میں بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی کی۔ اب تک ادارہ سے 284 طلبہ نے ایچ ایس سی (بارہویں) بورڈ امتحان نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے۔ ان میں سے 180 طلبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جبکہ بقیہ طلبہ قانون سازی کے شعبہ، اکنامکس کے میدان یا سول سروس سے متعلق مختلف شعبوں میں اپنے مطلوبہ نتائج اور نمایاں اہداف کے حصول کے لیے اپنا کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔گروپنگ کے نتائج بھی قابل ذکر ہے، جس میں خان صدف موسیٰ نے 77.67 فیصد اور سیما سنجے جادھو نے 72.50 فیصد نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول ، ناندیڑ، قندھار اور اردھاپور برانچ کے پری پرائمری و پرائمری کےطلباء کے نتائج بھی قابل ستائش ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ بھی قابل ذکر ہے کہ NEET REPEAT BATCH – 2025 میں الرضوان نے صد فیصد کامیابی کا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔ اس بیچ میں طوبیٰ انعم مرزا شفیق بیگ اور انعم طہورہ سہیل احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا۔ ادارہ کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ جو طلبہ NEET REPEAT BATCH میں شریک ہوتے ہیں، اُن کا نتیجہ مسلسل صد فیصد آرہا ہے، جو ادارے کی معیاری تعلیم اور مؤثر رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔اسی طرح ان شاء اللہ NEET REPEAT BATCH – 2026 کے زیزلٹ بھی 100؍ فیصد رہیں گے۔
الرضوان کی ایک نمایاں خصوصیت مسابقتی امتحانات کی تیاری ہے، جہاں مسابقتی امتحانات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے منفرد تعلیمی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ ادارہ میں تیسری جماعت سے دہم جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے لیے سال میں دو مرتبہ UPSC اور MPSC فاؤنڈیشن امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں، جبکہ آٹھویں تا دہم جماعت کے طلبہ کے لیے سال میں دو مرتبہ NEET اور JEE فاؤنڈیشن امتحانات بھی لیے جاتے ہیں۔ ادارہ کی جانب سے لیے جانے والے تمام فاؤنڈیشن امتحانات ایک ہی طرز اور معیار کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں۔ یعنی ہر امتحان کا سوالیہ پرچہ ایک جیسے انداز (پیپر پیٹرن) پر تیار کیا جاتا ہے، جیسے سوالات کی نوعیت، مشکل سطح، نمبرات کی تقسیم اور وقت وغیرہ سب یکساں رہتے ہیں۔ اسی طرح تمام امتحانات میں کل نمبر (مارکس) بھی برابر رکھے جاتے ہیں۔ اس طریقۂ کار کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلبہ کو حقیقی مسابقتی امتحانات جیسا ماحول ملے، ان کی تیاری منظم انداز میں ہو اور ان کی کارکردگی کا درست اور منصفانہ انداز میں جائزہ لیا جاسکے اور ابتدائی مرحلہ سے ہی طلبہ میں مسابقتی امتحانات کی اہمیت، سنجیدگی اور تیاری کا شعور پیدا ہو اور وہ مستقبل میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر ملک و سماج کی خدمت کرسکیں۔
ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر نے تفصیل سے بتایا کہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول میں ایک ایسا جامع اور منظم تعلیمی نظام نافذ کیا گیا ہے جو طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بناتا ہے۔عبدالرشید سر نے بتایا کہ ادارہ میں مکمل دن پر مشتمل تعلیمی نظام رائج ہے، جس کے تحت طلباء کو صبح سے شام تک ایک منظم شیڈول کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ اس نظام کا مقصد یہ ہے کہ طلباء کو علیحدہ سے ٹیوشن کی ضرورت پیش نہ آئے اور وہ تمام تعلیمی سرگرمیاں ایک ہی جگہ پر مکمل کر سکیں۔ عبدالرشید سر کے مطابق اس طریقۂ کار سے طلباء کا وقت ضائع نہیں ہوتا اور ان کی توجہ مکمل طور پر تعلیم پر مرکوز رہتی ہے۔
عبدالرشید سر نے مزید کہا کہ ادارہ میں ٹیوشن فری ماحول فراہم کیا جاتا ہے، یعنی طلباء کو اضافی کوچنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تمام مضامین کی تدریس اتنے مؤثر انداز میں کی جاتی ہے کہ طلباء کلاس روم ہی میں مکمل طور پر سیکھ لیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف والدین پر مالی بوجھ کم ہوتا ہے بلکہ طلباء ذہنی دباؤ سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے عبدالرشید سر نے کہا کہ ادارہ میں لینگویج (Language) پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ طلباء کی انگلش، اردو اور مراٹھی زبان پر مضبوط گرفت بنانے کے لیے باقاعدہ مشق، تقریری سرگرمیاں اور تحریری اسائنمنٹس کروائے جاتے ہیں۔ عبدالرشید سر کے مطابق مضبوط لسانی مہارت مستقبل میں مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
عبدالرشید سر کے مطابق ادارہ میں ہر مضمون کے لیے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دی جاتی ہے۔ ہر استاد اپنے مضمون میں مہارت رکھتا ہے اور طلباء کی انفرادی کمزوریوں پر توجہ دے کر انہیں بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ میں کمپلیٹ لرننگ میتھڈ اپنایا گیا ہے، جس کے تحت صرف نصاب مکمل کرنے پر اکتفا نہیں کیا جاتا بلکہ ہر مضمون کی بنیادی سمجھ، پریکٹس، ریویژن اور ٹیسٹنگ پر بھی یکساں توجہ دی جاتی ہے۔ عبدالرشید سر کے مطابق اس طریقۂ تعلیم سے طلباء کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے اور وہ کسی بھی امتحان کا اعتماد کے ساتھ سامنا کر سکتے ہیں۔
عبدالرشید سر نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادارہ میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام بھی چلایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے طلباء کی شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباء میں خود اعتمادی، قیادت کی صلاحیت، وقت کی پابندی، اور مؤثر ابلاغ (Communication Skills) کو فروغ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ادارہ میں 24-2023ء سے کمپٹیٹو فاؤنڈیشن ایگزام کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت طلباء کو UPSC، MPSC، NEET اور JEE جیسے اہم امتحانات کے لیے منظم انداز میں تیار کیا جا رہا ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جس سے تعلیمی ماحول مزید مثبت اور مسابقتی بنتا ہے۔
آخر میں ڈائریکٹر عبدالرشید سر نے تمام کامیاب طلباء، اساتذہ اور عملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرتا رہے گا اور طلباء کو بہترین شہری بنانے اور اعلیٰ عہدوں تک پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے