कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مردم شماری کے کام کے جائزہ کے لیے مرکزی ٹیم کا لوہا تعلقہ کا دورہ

ناندیڑ: 22 مئی(نمائندہ اعتبار) مردم شماری 2027 کے تحت جاری کاموں کے جائزہ کے لیے آج 22 مئی 2026 کو مردم شماری کی مرکزی ٹیم نے لوہا تعلقہ کا دورہ کیا۔اس ٹیم میں مردم شماری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل مسٹر شرما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر پانڈے، مسٹر بی۔ پرساد نیز ضلع کلکٹر آفس ناندیڑ کے مردم شماری سیل کے اسسٹنٹ لطیف پٹھان شامل تھے۔متعلقہ آفیسرز نے تمام سپروائزرز کی میٹنگ لے کر ضروری ہدایات اور رہنمائی فراہم کی۔ ساتھ ہی تعلقہ میں اب تک انجام دیے گئے مردم شماری کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے آئندہ کام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر لوہا مردم شماری دیہی چارج کے تحت سب سے پہلے مردم شماری کا مقررہ کام مکمل کرنے والے شمار کنندہ (پراگنک) لنگوجی گنپتی واگھمارے (اسسٹنٹ ٹیچر) اور متعلقہ سپروائزر کا بھی اعزاز کیا گیا۔تحصیلدار و چارج آفیسر (دیہی) لوہا وٹھل پرلیکر نے مقررہ 64 سپروائزرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت 359 شمار کنندگان کے ذریعہ مردم شماری کا کام درستگی اور وقت پر مکمل کروائیں، اور آئندہ کام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے