कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کلمب میں الودائی تقریب

بچوں کی تعلیمی وہ ہمہ گیر کارکردگی پر پراثر کتابوں سے نوازا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی ضیافت کی گئی

دھارا شو:29؍اپریل (شیخ زکیہ خواجہ معین الدین) 28 اپریل 2026 ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کلمب تعلقہ كلمب ضلع عثمان اباد میں ایک بہترین الوداعی جلسہ منایا گیا جس میں طلبہ کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک حمد الہی اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ اج کی اس تقریب کے صدر محترم سید بکسار علی صاحب اسکول کے Smc کمیٹی کے صدر رہے۔ ساتھ ہی مہمان خصوصی صغیر پٹھان صاحب صدیقی صاحب اور کمیٹی کے دیگر اراکین رہے۔ مدرسہ ہذا کے صدر معلمہ محترمہ ساروے شاکرہ با جی اور تمام اساتذہ اکرام طلبہ نے شرکت فرمائی۔ نظامت کے فریضے کو محترمہ شیخ زکیہ خواجہ معین الدین نے نہایت ہی خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ تقاریر نظمیں پیش کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی ایس ایم سی کے صدر کے مبارک ہاتھوں طلبہ کو کتابیں بطور انعام دی گئی ۔معاون معلمہ شیخ زکیہ خواجہ معین الدین باجی نے نہایت خوش اسلوبی اور منظم طریقے سے انتظامی امور کو انجام دیا۔ ایس ایم سی کے صدر نے جماعت چہارم کی معلمہ اور طلبہ کے کارکردگی کی بارے میں اپنے بہترین تاثرات پیش کیے اور تمام طلبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی رقبت دلائی۔ اخر میں محترمہ زینت سلطانہ باجی نے تمام مہمانوں اور طلبہ اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلبہ اور اساتذہ کے لیے دوپہر کہ طعام کی ضیافت بہترین طریقے سے کی گئی۔اور ایک یادگار تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے