कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ عبدالقادر نے رکھا پہلا روزہ

ناندیڑ:20؍ مارچ ( راست):رمضان نیکیوں کا موسم بہار اور خیر وفلاح کے حصول کا سیزن ہے، اس ماہ ِ مبارک میں نیکیوں کے کرنے کا اور برائیوں سے دور رہنے کا جذبہ حیرت انگیز طور پر چھوٹے اور بڑوں میں پروان چڑھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عام دنوں میں جن نیکیوں کے کرگزرنے میں بڑی مشقتیں اٹھانی پڑتی ہیں اور خوب مجاہدے کرنے پڑتے ہیں وہ نیکیاں اس ماہ ِمبارک میں بآسانی کرلئے جاتے ہیں ۔ نیکیاں کرنے کا یہ جذبہ صرف بڑوں میں ہی نہیں بلکہ چھوٹے اور معصوم بچوں میں بھی خوب پروان چڑھتا ہے، اور دنیا بھر کے ننھے اور معصوم بچے بھی اس ماہ ِ مبارک میں پوری خوش دلی سے روزہ رکھتے ہیں، جو بڑی اچھی اور خوش آئند بات ہے، انہی معصوم روزہ داروں میں ۸ سالہ شیخ عبدالقادر عرف ابوزر بھی ہیں جو صحافی حیدر علی کے فرزند ، ریٹائرڈ بل کلکٹر غلام دستگیر صاحب کے پوترے اور محمد اسماعیل صاحب کے نواسے ہیں۔ ابوزر کی زندگی کا یہ پہلا روزہ تھا ۔ابوزر کے اس دینی جذبہ پر اہل خانہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی دعاوں سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے افطار سےقبل باضابطہ طور پر خصوصی دعائیں مانگی ۔رب کریم کی ذات سے امید قوی ہے کہ وہ ان معصوموں کی دعائوں کو ضرور سنیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے