कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تقریبِ رسمِ اجراء کتاب: تاریخ بھیرہ (ولید پور) ضلع مئو

از قلم: فضیل اختر قاسمی بھیروی

علم و تحقیق کسی بھی قوم کی فکری بیداری اور تہذیبی شناخت کی اساس ہوتے ہیں۔ جب کسی خطے کی تاریخ قلم بند کی جاتی ہے تو درحقیقت اس کے ماضی کے اوراق کو محفوظ کر کے آنے والی نسلوں کے لیے ایک فکری سرمایہ تیار کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلۂ علم و ادب کی ایک اہم کڑی کے طور پر ایک نہایت وقیع اور قابلِ مطالعہ تصنیف *”تاریخ بھیرہ (ولید پور) ضلع مئو”* منظرِ عام پر آ رہی ہے، جس کے مؤلف محترم حضرت مولانا محفوظ احمد قاسمی بھیرہ ضلع مئو یوپی ہیں۔اس کتاب میں ماضی کی جھلکیاں، بزرگوں کے حالات، علمی خدمات اور مقامی شناخت کے نقوش کو نہایت محنت اور تحقیق کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔ ایسے علمی کام نہ صرف مقامی تاریخ کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کے اندر اپنے ماضی سے وابستگی اور علمی شعور بھی پیدا کرتے ہیں۔ اسی علمی و ادبی خدمت کے اعتراف اور اس تصنیف کی باقاعدہ اشاعت کے موقع پر ایک باوقار تقریبِ رسمِ اجراء منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد اہلِ علم، طلبہ اور علاقائی شخصیات کو ایک علمی اجتماع میں جمع کر کے اس کارِ خیر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ تقریب ان شاء اللہ مورخہ: 16 اپریل 2026ء، بروز جمعرات وقت: بعد نمازِ عشاء فوراً
مقام: گولا بازار میں منعقد ہوگی، جس کا اہتمام مدرسہ اسلامیہ رحیمیہ بھیرہ (ولید پور) کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
اس بابرکت علمی نشست میں اہلِ علم، اساتذۂ کرام، طلبہ اور معزز شخصیات کی شرکت نہ صرف اس پروگرام کو وقار عطا کرے گی بلکہ مصنف کی حوصلہ افزائی اور علمی کاموں کے تسلسل کا ذریعہ بھی بنے گی۔ تمام اہلِ ذوق، اصحابِ علم اور علاقائی شخصیات سے مؤدبانہ درخواست کی جاتی ہے کہ اس علمی و تاریخی موقع پر اپنی شرکت سے اس محفل کو رونق بخشیں اور اس علمی کاوش کی قدر افزائی فرمائیں، تاکہ آئندہ بھی ایسے تحقیقی کاموں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے۔ اس ناچیز کو بھی اپنی مستجاب دعاؤں کا حصہ بنائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے