कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تاریخی بھارت جوڑو نیائے یا یاترا کا ممبئی کے چیتیہ بھومی پر اختتام

ممبئی میں جگہ والہانہ استقبال، کل شیواجی پارک میں انڈیا الائنس کا جلسۂ عام

ممبئی:16 مارچ: راہل گاندھی کی تاریخی بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع  ہو کر 6700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ممبئی کے چیتیہ بھومی پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر راہل گاندھی ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور آئین کے تمہید کی خواندگی کی۔ یہ یاترا صبح بھیونڈی سے شروع ہوئی اور پھر کلوا، ممبرا، تھانے، بھانڈوپ، سائن، دھاراوی سے ہوتی ہوئی دادر میں چیتیہ بھومی پہنچی۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا کا راستے بھر میں جگہ جگہ نہایت پر جوش اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ کل شیواجی پارک میں انڈیا الائنس کے جلسۂ عام کا انعقاد ہوگا جس میں انڈیا الائنس لوک سبھا کی انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دھاراوی سے گزرتے ہوئے دھاراوی میں ایک جلسۂ عام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ اس جلسۂ عام سےخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کی تمام اہم کمپنیاں اور اثاثے صرف اڈانی اور امبانی کو بیچے جا رہے ہیں۔ دھاراوی آپ کی حق کی زمین ہے لیکن یہ زمین بھی دلالوں کے ذریعے ہتھیائی جا رہی ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ دھاراوی کی زمین ہتھیانے والے اڈانی کے پیچھے ملک کے وزیر اعظم کھڑے ہیں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ دھاراوی بازآبادکاری پروجیکٹ اڈانی کو دے کر پولیس فورس کا استعمال کرکے مقامی لوگوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے۔ دھاراوی آپ کی ہے اور آپ کی ہی رہے گی۔ دھاراوی میں ہر قسم کی چھوٹی اشیاء بڑے پیمانے پر تیار ہوتی ہیں، یہاں ہنر مندی کا کام ہوتا ہے، اس صنعت کو سپورٹ کیا جانا چاہئے اور یہاں کے لوگوں کی مدد کے لیے بینکوں کے دروازے کھولے جانے چاہئیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دھاراوی کو ہندوستان کا مینوفیکچرنگ ہب بنایا جانا چاہئے کیونکہ دھاراوی صحیح معنوں میں ’میک اِن انڈیا‘ ہے۔ ملک آپ جیسے لوگوں کی محنت پر کھڑا ہے، دلالوں کی وجہ سے نہیں۔ لیکن آج آپ محنت کرتے ہیں اور پیسہ اڈانی کو جاتا ہے۔ آج لڑائی نہرمندی اور دلالی کے درمیان ہے، آج لڑائی دھاراوی اور اڈانی کے درمیان ہے۔ آپ کو لوٹا جا رہا ہے، آپ کو اب جاگ جانا چاہئے۔

 اس موقع پر  کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکومت عوام سے حقائق کو چھپا رہی ہے۔ ان حقائق کو عوام تک پہنچانے اور عوام کو بیدار کرنے کے لیے راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں مہنگائی و بے روزگاری کم نہیں ہوئی۔ بڑے بڑے ایوینٹ کے ذریعے یہ دکھا یا جا رہا ہے کہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں لیکن حقیقی صورت حال ویسی نہیں ہے۔ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی نے ملک کے لوگوں کو کافی مشکلات میں مبتلا  کر دیا ہے ۔ نوجوان اگنی ویر میں شامل ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ 4 سال کی فوجی خدمات کے بعد ان نوجوانوں کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ وہ آگے کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وہ صرف امیروں و سرمایہ داروں کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وینوگوپال، پرینکا گاندھی، میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش، مہاراشٹر کے انچارج رمیش چنیتھلا، راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، قانون ساز پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، اپوزیشن لیڈر وجئے وڈیٹی وار، قانون ساز کونسل کے گروپ لیڈر ستیج بنٹی پاٹل، ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ، گوا کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، آنندراج امبیڈکر، بھیم راؤ امبیڈکر، اے آئی سی سی کے سکریٹری آشیش دووا، سونل پٹیل، بی ایم سندیپ، سی ڈبلیو سی ممبر اور ایم پی چندرکانت ہنڈورے، ایم ایل اے بھائی جگتاپ، ممبئی کانگریس کے ورکنگ صدر چرنجیت سنگھ سپرا، ریاستی نائب صدر نانا گاونڈے، سنجئے نروپم، چیف ترجمان اتل لونڈھے، ڈاکٹر راجو واگھمارے، سچن ساونت، راجن بھوسلے وغیرہ موجود تھے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے