कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کو ملنے والی گرمائی تعطیلات میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ!

الیکشن کے کام کرنے والے تمام اساتذہ کو اضافی ارجت رضا ،چھٹی دی جائے:اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

پربھنی:16؍مارچ (نامہ نگار محمد سرور شریف): مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ریاست مہاراشٹر میں لوک سبھا کے انتخابات پانچ مرحلوں میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 19 اپریل 2024 کو ہوگا، دوسرا مرحلہ 26 اپریل 2024 کو ہوگا، تیسرا مرحلہ 7 مئی 2024 کو ہوگا اور چوتھا مرحلہ 13 مئی 2024 کو ہوگا۔لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی 2024 کو ہوگا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 2 مئی 2024 سے تمام اساتذہ، طلباء، اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات شروع ہو رہی ہیں اور تمام والدین نے بھی گرمیوں کی تعطیلات کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی اہم ترین ذمہ داریاں اساتذہ اٹھانے جا رہے ہیں۔ ہم نے مہاراشٹر کے الیکشن کمیشن اور چیف سکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام اساتذہ اور دیگر آفیسران کو اضافی کمائی کی چھٹی، ارجت رضا دیں جو تعطیلات کے ایام میں الیکشن کے کام کریںگے ۔ ایسا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے