कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ رینج میں گٹکھا مخالف مہم

پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی ٹیم کا لاتور میں چھاپہ، 8 لاکھ روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ؍لاتور:31؍مارچ (نمائندہ اعتبار) 16 سے 31 مارچ 2026ء کے دوران پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ کی قیادت میں ناندیڑ رینج میں گٹکھا اور ممنوعہ تمباکو اشیاء کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ مہندرا کمپنی کی بولیرو گاڑی کے ذریعے گٹکھا اُدگیر کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔بتاریخ 30 مارچ 2026ء کو پولیس اسٹیشن واڈونا کی حدود میں، اُدگیر۔احمدپور روڈ پر واقع واڈونا پاٹی کے قریب مذکورہ بولیرو کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں غیر قانونی فروخت کے لیے لے جایا جانے والا 2 لاکھ 49 ہزار 600 روپئے مالیت کا گٹکھا اور ایک مہندرا کمپنی کی بولیرو گاڑی، اس طرح مجموعی طور پر 8 لاکھ 12 ہزار روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔اس معاملے میں ملزمان رسول ابراہیم شیخ، عمر 41 سال، ساکن بھاگیہ نگر، تعلقہ احمدپور ضلع لاتور اور راجو گرولنگ ہامنے، ساکن بھاگیہ نگر، تعلقہ احمدپور ضلع لاتور کے خلاف پولیس اسٹیشن واڈونا میں جرم نمبر 81/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 123، 62، 223، 274، 275، 3(5) کے علاوہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی دفعہ 59 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمہ کی تفتیش پولیس اسٹیشن واڈونا کے سب انسپکٹر سنیل گائیکواڑ کر رہے ہیں۔
اس مہم کے دوران ذائقہ دار و خوشبودار تمباکو، مضر مادوں پر مشتمل چبانے والی تمباکو، خوشبودار سپاری، گٹکھا، پان مسالا، کھرا، ماوا اور اس طرح کی دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی، تقسیم اور نقل و حمل کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔مذکورہ اشیاء کے تعلق سے دفعہ 123 بی این ایس کے تحت درج مقدمات سیشن کورٹ میں چلتے ہیں اور ان میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کے ساتھ جرمانہ کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
غیر قانونی کاروبار کی معلومات براہ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے 91 50 100 100 نمبر پر ’خبر‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع اس نمبر پر فون یا واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کریں۔ یہ اپیل ناندیڑ رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے