कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت والنٹیر خدمات کے بیس سال کی تکمیل پر شاندار عید ملاپ پروگرام

خادمین امت کی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں: ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی صاحب
والنٹیر دستہ میں نوجوان کثیر تعداد میں شامل ہوں:سید معین صاحب

ناندیڑ:30؍مارچ(راست):عید گاہ جدید ناندیڑ پر رمضان ۲۰۰۶ سے انتظامی و حفاظتی امور کے پیش نظر، شہر ناندیڑ کے نوجوانوں نے خدمت کا ایک سلسلہ شروع کیا۔اور تب سے خادمین امت کے نام سے مسلسل بے لوث خدمات کے بیس سال تکمیل کے موقع سے فیس فنکشن ھال پر ایک شاندار عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع سے شہر کی معزز شخصیات حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب، جناب ایڈوکیٹ ایم-زیڈ صدیقی صاحب، جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب، سابقہ ڈپٹی میئر جناب مسعود احمد خان صاحب، معروف سماجی و سیاسی قائد جناب سید معین صاحب، سینئر صحافی جناب الطاف ثانی صاحب، روز نامہ کامل یقین کے مدیر اعلی جناب محمد صادق صاحب، معروف نامہ نگار جناب محمد شاہد صاحب، خطیب عید گاہ جدید جناب قاضی جنید محی الدین صاحب، جانب مرزا امجد بیگ صاحب کے علاوہ محترمہ سعدیہ باجی صاحبہ اور محترمہ شبانہ باجی صاحبہ مہمانان خصوصی نے سہ نشین کو رونق بخشی۔اجلاس کی نظامت خادمین امت کے سیکریٹری جانب محمد داؤد عبدالغنی نے کی۔ افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب نے خادمین امت کی خدمات کی بھرپور ستائش کی،اور خادمین امت سے جڑے نوجوانوں کی رہنمائی،تعاون،اور سرپرستی کے لئے شہر کی ذمہ دار شخصیات نے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تنظیمی خطاب کرتے ہوئے امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان صاحب نے واضح طور پر کہا کہ خادمین امت کے بیس سالہ سفر میں خادمین امت کے ارکان کو علماء کرام، ملی قائدین، سیاسی قائدین، اردو صحافتی برادران، اور صاحب ثروت اشخاص کا زبردست ساتھ حاصل رہا ہے۔ ان سب کے بیش بہا تعاون سے ہی خادمین امت اپنا یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ مستقبل میں "پولس بھرتی اور فوج بھرتی تربیتی کیمپ کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔ مسلم طلباء اور نوجوانوں کے لئے ایک کلچرل اینڈ اسپورٹس کیمپس کے قیام کا اظہار بھی کیا۔
جناب ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب نے نہ صرف والنٹیر دستہ کی خدمات کو سراہا بلکہ مستقبل میں بھی اسی طرح خدمات جاری رکھنے کی تلقین کی۔ جناب سید معین صاحب نے امیر خادمین امت جناب عابد خان صاحب کی قیادت میں خادمین امت کے بیس سال تکمیل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان والنٹیرس کی بےلوث خدمات تمام نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں ضروری پے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس والنٹیر دستہ میں شامل ہوں۔ علاوہ ازیں جناب الطاف ثانی صاحب، جناب مرزا امجد بیگ صاحب نے بھی والنٹیرس سے خطاب کیا۔
سرپرست حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب نے اپنے خطاب میں والنٹیرس کو تزکیری نصیحتوں کے ساتھ خادمین امت کی خدمات میں شہر کے مختلف شعبہ جات کے معززین کے رہنمائی و تعاون سے بھرپور کردار کی ستائش کی اور خادمین اُمّت کو ایک ملی تحریک قرار دیتے ہوئے اس کی دیگر سرگرمیوں، سیرت پروگرام، قرآن فہمی پروگرام وغیرہ کو مسلسل جاری رکھنے کی تاکید کی۔
بعد از خطابات، مہمانان کا استقبال خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے کیا۔اور معززین کے ہاتھوں تمام والنٹیرس کو اور دختران امت کی ارکان کو مثالی والنٹیر”قاضی صدیق محی الدین ایوارڈ” ٹروفی/میڈل اور سند دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں برادر محمد وقار، سہیل پٹھان عبدالواجد،فیروز شیخ، اسماعیل احمد، ظہیرالدین انعامدار،محمد صادق،عبدالحکیم، ارباز خان،عبدالمجاہد،محمد یونس، عبدالاحد،شاکر خان، شیخ بشارت، محترمہ شازیہ باجی صاحبہ ، ڈاکٹر خان امت اللہ عمارہ وغیرہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔
پروگرام کے لئے فیمس فنکشن ھال مہیا کرنے پر جناب رحیم احمد خان،وقار بھائی کا ذمہ داران نے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے