कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں چار دن کے لیے یلو الرٹ جاری

بجلی کی کڑک کے ساتھ درمیانی نوعیت کی بارش کا امکان

ناندیڑ:30؍مارچ (نامہ نگار)علاقائی محکمۂ موسمیات، ممبئی کی جانب سے 30 مارچ کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق ضلع ناندیڑ کے لیے 30 اور 31 مارچ 2026 نیز 1 اور 3 اپریل 2026 کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان چار دنوں کے دوران ضلع کے مختلف مقامات پر 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے، بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قدرتی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ کام کریں:
اگر بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگی اطلاع ہو تو باہر جانے سے گریز کریں۔ اگر آپ کھلے میدان میں ہوں اور قریب میں کوئی محفوظ عمارت موجود نہ ہو تو کسی نشیبی جگہ پر جا کر گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھ جائیں۔ آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو فوراً گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ گھر کی بالکنی، چھت یا باہر کے چبوترے پر کھڑے نہ رہیں۔ اگر آپ گھر میں ہوں اور برقی آلات چل رہے ہوں تو انہیں فوراً بند کر دیں۔ تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبوں اور دیگر لوہے کی اشیاء سے دور رہیں۔ اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً باہر نکل جائیں۔
یہ کام نہ کریں:
اگر آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔ شاور کے نیچے نہ نہائیں۔ گھر کے بیسن کے نل، پانی کی پائپ لائن کو ہاتھ نہ لگائیں اور کسی بھی برقی آلے کا استعمال نہ کریں۔ آندھی اور گرج چمک کے دوران لوہے کے ڈھانچے والے خیمے یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔ اونچے درخت کے نیچے نہ کھڑے ہوں۔ دھاتی اونچے ٹاور کے قریب نہ جائیں۔ اگر آپ گھر میں ہوں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی گرتے ہوئے نہ دیکھیں، یہ بھی باہر کھڑے ہونے جتنا ہی خطرناک ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے