कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لاکھن واڑہ ، غنی غازی کی ادبی کامیابی اردو ادب کے لیے باعثِ فخر

کتاب ’’ کوزے‘‘کو ریاستی ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد

ملکاپور:29/ مارچ (محمد احسان سر ) معروف صحافی، ادیب اور ماہرِ تعلیم جناب غنی غازی ( لکھن واڑہ) کو ان کی معیاری ادبی تصنیف “کوزے” پر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی کی جانب سے ریاستی ایوارڈ سے نوازا جانا نہایت مسرت اور فخر کا باعث ہے. یہ اعزاز نہ صرف ان کی علمی و ادبی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ اردو ادب کے فروغ میں ان کی مسلسل کاوشوں کی بھی روشن دلیل ہے. اس موقع پر ملکاپور ضلع بلڈھانہ کے معروف صحافی محمد احسان سر نے غنی غازی صاحب کا پُرجوش اور باوقار استقبال کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ غنی غازی کی یہ نمایاں کامیابی پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے نوجوان قلمکاروں کو بھی نئی تحریک ملے گی. انہوں نے مزید کہا کہ غنی غازی صاحب کی ادبی و تعلیمی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور ان کی یہ کامیابی اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرتے رہیں اور اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی رہنمائی کرتے رہیں. آخر میں محمد احسان سر نے غنی غازی صاحب کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی علمی و ادبی کاوشوں سے اردو ادب کے افق کو مزید وسعت دیں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے