कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے  کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کی شاندار کارروائی

24 گرام سونے کے زیورات، ایک بجاج کمپنی کی پلسر موٹر سائیکل، جملہ 2 لاکھ 5 ہزار روپئے کا سامان ضبط

ناندیڑ: 6؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں درج جرم نمبر 39/2024 کے سلسلے میں ضلع سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار و سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک نے کارروائی کرنے کی خصوصی ہدایت دی تھی۔ جس کے مطابق پولیس انسپکٹر شیواجی نگر جالینگدر تاندلے کی رہنمائی میں کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران و ملازمین نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم پریم سنگھ دھرم سنگھ رام گڈیا ( 23 سال) ساکن شکار تعلقہ مدکھیڑ ضلع ناندیڑ کو حراست میں لے کر اُس کے قبضہ سے بجاج کمپنی کی پلسر ضبط کی اور اس کے ساتھی ملزم راجیش سنجے چندشیوے، منوج سریہ کانت جوگدنڈ کو بھی حراست میں لیا اور ان کے قبضہ سے 24 گرام سونے کے زیورات مالیت 1 لاکھ 25 ہزار روپئے ضبط کیے۔ اس طرح جملہ 2 لاکھ 5 ہزار روپئے کا مسروقہ مال ضبط کیا۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کی شاندار کارروائی پر ضلع سپرنٹنڈنٹ و اعلیٰ پولیس افسران نے اُن کی ستائش کی۔ مذکورہ کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر ملندر سون کامبلے و پولیس ہیڈ کانسٹبل روی شنکر بامنے، پولیس کانسٹبل دیوسنگھ سنگل، شیخ اظہر الدین، دتاوڑجے، راہول لاٹھکر، لمباجی راٹھوڑ، سائبر سیل کے پولیس ہیڈ کانسٹبل راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے نے حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے