कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں عیدالفطر پُرامن ماحول میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ملکاپور: 22/ مارچ ( محمد احسان سر ) ملکاپور شہر میں عیدالفطر کا تہوار نہایت عقیدت، جوش و خروش اور پُرامن ماحول میں منایا گیا. اس موقع پر شہر کی فضا ایمان، اخوت، اتحاد اور بھائی چارے کے خوبصورت جذبات سے معطر نظر آئی. عید کی نماز جونی عیدگاہ میں صبح 7:45 بجے جبکہ نئی عیدگاہ میں ٹھیک 8 بجے ادا کی گئی، جس میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی. نماز سے قبل مختصر بیان پیش کیا گیا، جبکہ نماز کے بعد خطبۂ عید ادا کیا گیا اور ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں. عید کی صبح سورج کی نرم کرنوں کے ساتھ ہی شہر کی گلیوں اور محلوں سے لوگ عیدگاہوں کی جانب رواں دواں دکھائی دیے. ہر چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا اور ہر دل شکرگزاری کے جذبے سے لبریز تھا. بزرگوں کی سنجیدگی، نوجوانوں کا جوش اور بچوں کی معصوم مسکراہٹوں نے اس بابرکت دن کی رونق میں اضافہ کیا. نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی اور خوشیاں بانٹیں. اس موقع پر بھائی چارے، محبت اور قومی یکجہتی کا حسین منظر دیکھنے میں آیا. تقریب کے دوران شہر کے تھانہ انچارج، پولیس انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معززین بھی موجود رہے. انہوں نے مسلم برادری کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. مجموعی طور پر ملکاپور میں عیدالفطر کا تہوار امن، نظم و ضبط اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے