कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمسن روزے دار عبدالصبور اور عبدالرحمان کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

سولاپور :19؍مارچ (پریس ریلیز)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی اور دھوپ کی شدت کے باوجود ننھے بچوں میں بھی روزہ رکھنے کا شوق اور اللہ کے حکم کی بجاآوری کا جذبہ قابلِ دید ہے۔ یہ منظر ایمان، صبر اور احتساب کی ایک روشن مثال پیش کرتا ہے۔اسی سلسلے میں سولاپور شہر کے شنی وار پیٹھ علاقے سے تعلق رکھنے والے جواں سال تاجر شعیب شرساگرکے صاحبزادے، عبدالصبور شرساگر (عمر تقریباً 5 سال) , مشہور شخصیت وسیم شرساگر کے فرزند عبدالرحمٰن شرساگر (عمر 6 سال ) نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر نہ صرف اپنے اہلِ خانہ بلکہ عزیز و اقارب کو خوشی اور فخر کا موقع فراہم کیا۔کم عمری میں عبادت کے اس جذبے کو گھر والوں اور رشتہ داروں نے بے حد سراہا اور دونوں ہونہار بچوں کے لیے دعاء خیر اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اہلِ خانہ اور قریبی افراد نے خوشی کے اظہار کے طور پر کو تحائف بھی پیش کیے۔بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیمات اور عبادات کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ ان کے دلوں میں دین کی محبت اور عبادت کا شوق پروان چڑھے۔ عبدالصبور کے اس قابلِ فخر اقدام پر اُن کے دادا جناب اقبال شرساگر ، نانا فیاض استاد ، عبدالرحمان کے نانا جناب شفیع المیلکر , عبدالغفار شرساگر, یونس شیخ,امن المیلکر سمیت محلہ اور خاندان کے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے