कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گنگا جمنا تہذیب و ثقافت کا عملی مظاہرہ، قومی یکجہتی کی عمدہ مثال

ملکاپور: 17 /مارچ ( محمد احسان سر ) گنگا جمنا تہذیب دراصل انسانیت کا وہ خوبصورت تصور ہے جو تنوع میں وحدت کا درس دیتا ہے۔ جس طرح گنگا اور جمنا دریا آپس میں مل کر اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اپنے بہاؤ کو مزید وسیع کرتے ہیں، اسی طرح ہندوستان کی مشترکہ تہذیب مختلف مذاہب اور روایتوں کو ساتھ لے کر خوبصورتی اور ہم آہنگی پیدا کرتی ہے. ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور میں بھی ہندو مسلم برداران نے ہمیشہ گنگا جمنا تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے، آپسی میل جول اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے۔ یہاں کے عوام نے ہر دور میں بھائی چارہ اور باہمی ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے۔ موجودہ حالات میں اس مشترکہ تہذیب کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا نہایت ضروری ہے، جو روزمرہ کے میل جول اور سماجی تقریبات کے ذریعے مزید مضبوط ہوتی ہے. اسی سلسلے میں 16 مارچ 2026 بروز پیر شہر ملکاپور کے گنواڑی روڈ پر واقع گرودوارہ سنستھان میں ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا۔ بارہ داری پر بھاگ نمبر 11 کے نگر سیوک کشن پاٹیل کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور گنگا جمنا تہذیب و ثقافت کا عملی مظاہرہ پیش کیا. اس موقع پر نگر سیوک راجو پاٹیل، حاجی محمد عثمان ماسٹر، حاجی مجید ٹھیکیدار، کریم خان جمعدار، ماسٹر کرامت خان، شیخ محمود سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے دولہا اور دلہن کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں و دعاؤں سے نوازا. تقریب میں موجود افراد نے کہا کہ اس طرح کی سماجی اور خاندانی تقریبات باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ملکاپور میں ہندو مسلم بھائی چارے اور گنگا جمنا تہذیب و ثقافت کی یہ روایت آج بھی زندہ ہے جو قومی یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے