कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو مصنفین کو مالی امداد کی رقم منتقل، چیئرمین حسین اختر و ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شعیب ہاشمی کو مبارکباد

مُمبئی : 14 مارچ ( پریس ریلیز ) مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے حال ہی میں ریاست کے اردو مصنفین کو ان کی کتابوں کی اشاعت کے لئے مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اعلان کے محض چند دنوں کے اندر ہی یہ رقوم مصنفین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی، جس پر اردو ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. ادبی و علمی حلقوں نے اس اقدام کو اردو زبان و ادب کے فروغ کی سمت ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر اور ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شعیب ہاشمی کی کارکردگی کو سراہا ہے. ادباء و شعراء کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد اتنی جلدی رقم مصنفین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنا اکیڈمی کی سنجیدگی، فعال طرزِ عمل اور اردو زبان کے تئیں خلوص کا مظہر ہے. اردو حلقوں کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مصنفین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ اردو زبان و ادب کی تخلیقی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے. اس موقع پر چیئرمین سید حسین اختر اور ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شعیب ہاشمی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے. ادبی شخصیات نے امید ظاہر کی ہے کہ اردو اکیڈمی آئندہ بھی اسی طرح مؤثر اقدامات کے ذریعے اردو زبان و ادب کی ترقی اور مصنفین کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی. مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے جن اردو مصنفین کے بینک اکاؤنٹس میں مسودات ، کتابوں کی اشاعت کے لیے رقم منتقل کی جا چکی ہے، ان سے ہدایت و گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے مسودات کی تیاری اور اشاعتی کام کو جلد از جلد مکمل کریں اور کہا گیا ہے کہ مصنفین اس ذمہداری کو سنجیدگی کے ساتھ ادا کرتے ہوئے اپنے علمی و ادبی کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں، تاکہ اردو زبان و ادب کے فروغ و ترویج کو مزید تقویت مل سکے۔ اس اقدام سے نہ صرف اردو ادب کی خدمت ممکن ہوگی بلکہ اکیڈمی کی کارکردگی بھی قابلِ فخر بنے گی اور مزید کہا گیا ہے کہ مصنفین اگر بروقت اپنے مسودات مکمل کر لیں تو اس سے آئندہ ادبی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے بھی راستہ ہموار ہوگا اور اردو زبان کی ترقی و اشاعت میں مثبت پیش رفت ممکن ہو سکے گی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے