कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹسن اسوسی ایشن کے زیر انصرام خواتین کے تجارتی میلہ کا شاندار افتتاح

پربھنی:2 مارچ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام خواتین ونگ میمن جماعت کی جانب سے حاجی محمد پاڈیلا فنکشن ہال وکیل کالونی میں بدست فوزیہ خان رکن اسمبلی تجارتی میلہ کا افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر خواتین ونگ میمن جماعت کی صدر زبیدہ بائی ، سیکریٹری اصفیہ افضل پاڈلا ، انجم ہنگورا ، میمونہ ہنانی ، ثنا خمیسہ (اراکین خواتین میمن جماعت) موجود تھیں جبکہ افضل پاڈیلا ،خمیسہ غلام محمد مٹھو، تحسین احمد خان، موسی بھائی ناگانی، ڈاکٹر محمد ، خمیسہ محمد جنید ، سکندر کوٹھاری نےاس افتتاحی تقریب میں موجود رہ کر تجارتی میلہ میں شرکت کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی واضح ہو گزشتہ 15 سالوں سے یہ تجارتی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے امسال یہ تجارتی میلہ 2 مارچ تا 9 مارچ صبح 10 بجے تا رات 8 بجے تک حاجی محمد پاڈیلا فنکشن ہال پر جاری رہے گا اس تجارتی میلہ میں فنکشن ہال کی پہلی اور دوسری منزل پر جیویلری، کاسمیٹک، ڈریس مٹیریل، گھریلو سامان، لیڈیز اشیاء ، فوڈ آئٹم ،بیڈ شیٹ وغیرہ پر مشتمل جملہ 31 دکانیں لگائی گئی ہیں شہر پر بھنی کی خواتین سے اس تجارتی میلہ سے فائدہ حاصل کرنے کی درخواست فوزیہ خان رکن اسمبلی ، اصفیہ پاڈیلا ، زبیدہ بائی ، ینگ ونگ کے تمام ذمہ داران اور دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن اور ینگ میمن کمیٹی کے ذمہ داران نے کی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے