कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جدید زمانہ کے چیلینجیز کا جوانمردی سے مقابلہ کرنا کامیابی کی شاہ کلید”

اکولہ کارپوریشن کی اردو اسکولوں کے مشترکہ اجلاس میں علی انجم رضوی کا موٹیویشنل لیکچر

اکولہ :یکم مارچ( نمائندہ اعتبار) شہر میں کارپوریشن کی اردو ذریعہء تعلیم کی کئی اسکول جاری ہیں۔ اِن میں اوّل جماعت سے لے کر ہشتم جماعت تک کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جن کے لیے قابل اساتذہ کی ایک محنتی ٹیم درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اِن اسکولوں میں تدریس کے علاوہ غیر تدریسی سرگرمیاں بھی بڑے پیمانے پر انجام دی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں کے طلبہ و طالبات نصابی تعلیم کے علاوہ دیگر شعبہ جات کا بھی بہتر علم رکھتے ہیں۔ اِس کا سہرا یہاں کے دور اندیش اور ذہین اساتذہ کے سر ہے۔گزشتہ دنوں اکولہ کارپوریشن کے تحت جاری اردو ذریعہء تعلیم کی اسکولوں کا ایک مشترکہ اجلاس لکّڑ گنج علاقہ میں واقع اسکول نمبر 5 اور 8 کے وسیع گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا۔ معروف صحافی و کریئر گائیڈ سید علی انجم رضوی (جلگاؤں) کا ایک بہت ہی کارآمد موٹیویشنل لیکچر اِس اجلاس میں رکھا گیا۔آپ نے اپنے لیکچر میں طلبہ و طالبات کو عصری علوم کے حصول کے نئے نئے طریقے بتائے۔ آپ نے بتایا کہ تعلیم اور تَعَلُّم کے عمل میں "دلچسپی” سب سے بڑا مُحرّک ہے۔ طلبہ و طالبات میں مختلف مضامین کے لیے اگر دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے تو حصولِ علم کا عمل بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔ طلبہ و طالبات کو مستقبل میں اپنے کریئر کے انتخاب میں آسانی ہو، اس لیے آپ نے اعلیٰ تعلیم کی مختلف شاخوں کا بھی ایک سرسری جائزہ پیش کیا۔ بچوں کو موبائل کے مُثبَت استعمالات اور جدید آلات و ذرائع سے آگہی کی تلقین کی۔ آپ نے بچوں کو حالاتِ حاضرہ کے چیلینجیز کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے زمانے کے شانہ بہ شانہ چلنے کے گُر بتائے۔ اُنھیں ڈپریشن کا شکار نہ ہوتے ہوئے ہمت و حوصلہ کے ساتھ مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی ترغیب دی ۔میمن برادری کے صدر و مخلص سوشل ورکر جاوید زکریا، سابق کارپوریٹر افسر قریشی اور صدر مدرس ساجد انصاری بطور مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔اس پروگرام میں جاوید زکریا اور ملک کے طول و عرض میں شہرت رکھنے والے معروف شاعر و مدرس نعیم فراز نے بھی بہت مفید باتیں اپنی تقاریر میں پیش کیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اِن اسکولوں کے اساتذہ عرفان الرحمٰن، حفیظ بیگ، اسماء دیشمکھ، محمد اسماعیل، راحت باجی، شاہینہ باجی، شماما باجی اور نور جہاں باجی نے محنت کی۔ نظامت کے فرائض مدرس عرفان انجم نے ادا کیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے