किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پوتر پورٹل، اساتذہ بھرتی، اردو میڈیم کے ساتھ ناانصافی کے خلاف اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے سابق کارپوریٹر محسن احمد ہائی کورٹ سے ہوں گے رجوع!

پربھنی: 28 فروری(نامہ نگار محمد سرور شریف):پوتر پورٹل پر اساتذہ بھرتی کے لئے TAIT امتحان 2022کے مطابق، انٹرویو کے ساتھ اور انٹرویو کے بغیر ترجیحات، پریفرنس لاک کرنے کا عمل 5 فروری 2024 سے 14 فروری 2024 تک جاری رہا، بتاریخ 25 فروری کو پوتر پورٹل پر بغیر انٹرویو کی مرحلہ ایک کی جنرل میرٹ لسٹ ظاہر کر دی گئی ہے۔اردو میڈیم میں دیگر میڈیم کے ضلع پریشد 85، نگر پالیکا 11, کارپوریشن 64 ٹوٹل تقریباً 160 سے زائد دیگر میڈیم کے امیدوار اردو میڈیم میں منتخب ہوگئے ہیں جس سے اردو میڈیم کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہو گئی ہے۔ جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے ، ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے و دیگر آفیسران سے رابطہ کر نیز میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے فیصلے پر نظرثانی کی جائے و دیگر میڈیم کے امیدواروں کی منتخبی رد کی جائے، نیز اس معاملے میں اردو میڈیم امیدواروں کو انصاف دلانے کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے مہاراشٹر کے ذمہ دار، نیز محسن احمد اردو پرائمری اسکول اورنگ آباد کے روح رواں، سابق کارپوریٹر
محمد محسن احمد
موبائل نمبر 9325202777
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ اباد برانچ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں۔
مہاراشٹر کے تمام اردو میڈیم امیدواروں سے گذارش ہے کہ اردو میڈیم کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف محسن احمد صاحب کا ساتھ دیں، ان کو تمام قسم کے جی آر، نوٹیفکیشن مہیا کروائیں، زیادہ سے زیادہ امیدوار محسن احمد صاحب سے رابطہ کریں، تمام قسم کی مدد کریں، موصوف کو اس ضمن میں کافی تجربہ ہے۔
محسن احمد صاحب اورنگ آباد سے رابطہ کرنے کے لئے
9325202777
پر رابطہ کریں

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے