किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کی طالبہ عفیفہ ایمن سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تقریر مقابلے میں انعام دوم سے سرفراز

پربھنی:27؍فروری( نامہ نگار محمد سرور شریف ) فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اور سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسلینس پربھنی ،اندرا گاندھی ایجوکیشن کمیٹی ، دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے اشتراک سے شہر پربھنی کے اردو مدارس کے طلبہ میں دینی شعور پیدا کرنے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم سے واقفیت حاصل کرنے اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس ضمن میں بتاریخ 25 فروری بروز اتوار صبح ساڑھےد س بجے بمقام اندرا گاندھی گرلس ہائی اسکول میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسے کا آغاز تلاوت کلام اور نعت نبی ﷺسے ہوا ۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ خان فاؤنڈر صدر فیم و رکن اسمبلی، تحسین احمد خان (صدر فیم )مولانا رفیع الدین اشرفی، محمد خالد سیف الدین اورنگ آباد خمیسہ غلام محمد مٹھو ،سیکرٹری دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن ، محمد رفیق احمد صدر اندرا گاندھی ایجوکیشن سوسائٹی، ڈاکٹرسمیع اللہ خان،معروف سر نجم الدین فاروقی، قاضی مہذب الدین سر اور دیگر مہمانان اسٹیج پر جلوہ افروز تھے ۔ اس جلسہ تقسیم انعامات میں مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی طالبہ عفیفہ ایمن محمد جاوید متعلم جماعت ہفتم کو ڈاکٹر فوزیہ خان کے ہاتھوں انعام دوم 11 ہزار روپے سند اور مومنٹو سے نوازا گیا ۔طالبہ کی کامیابی پر تمام ذمہ داران دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن و ینگ میمن کمیٹی بالخصوص افضل پاڈلا، خمیسہ غلام محمد مٹھو ، محمد موسی ناگانی، خمیسہ محمد جنید، صدر مدرس محمد عبدالباسط و تمام اساتذہ نے مبارکباد دی اس طالبہ کی مقابلے کے لیے تیاری اور رہنمائی میں سپروائزر فاروق احمد اور عبید اللہ سر نے اہم کردار ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے