किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شب برأت کو بارات کی شب نہ بنائیے!

تحریر:سید شاہ واصف حسن واعظی ( سجادہ نشین )خانقاہ عالیہ وارثیہ حسنیہ ،لکھنؤ9235555776

شب برأت عبادت کی رات ہے، تلاوت قرآن کی رات ہے، قبولیت دعاء کی رات ہے، جس میں تجلیات الٰہی کا نزول ہوتا ہے اور اللہ کی رحمت بندوں کی جانب متوجہ ہوتی ہے، اس میں دعاء و درود سے غافل ہوکر فضول کاموں میں وقت گذارنا کس قدر محرومی اور بد قسمتی کی بات ہے۔شب برأت کے ذریعہ اللہ ہمیں رمضان المبارک کی تیاری کا موقع فراہم کرتاہے۔ لہٰذا ہمیں جو قت ملاہے اسے غنیمت سمجھیں اورکثرت سے عبادات کااہتمام کریں ۔
میری سبھی حضرات خصوصاً نوجوانوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور سے اِدھراْدھر نہ گھومیں اور سیروتفریح ہرگز ہرگز نہ کریں۔شب برآت کو بارات کی شب نہ بنائیں۔مسجدوں میں جمع ہوکر دنیاوی باتیں کرنا ، سڑکوں پر جھنڈ بناکر گھومنا ٹہلنا ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دوڑانا ، کرتب دکھانا ، ٹریفک جام کرنا ، یہ سب ایسے کام ہیں ، جو غیر شرعی ہیں ،ہم ایسے تمام کاموں سے بچیں جو خلاف شرع ہوں۔
اس موقع پر صدقات وغیرہ نقدی و ضروری اشیاء دیکر غریبوں و ناداروں کی زیادہ سے زیادہ امداد فرمائیں۔آپ سبھی حضرات سے گزارش ہے کہ ان سبھی ہدایات پر خصوصی توجہ فرمائیں اور اس پر ضرور عمل کریں۔اللہ رب العزت ہم سب کی حفاظت فرمائے اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے