किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آنے والے دنوں میں ناندیڑ کا نام ادب پروری میں نمایاں نظر آئے گا : خواجہ کوثر حیات

ماہنامہ ندائے نسواں کی تقریب رسم اجراءاور جلسہ اعتراف خدمات کا انعقاد

ناندیڑ : ( راست): 17 فروری :۔ شہر ناندیڑ سے ادبی رسائل کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے۔ آج کا ادبی منظر نامہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب ادب میں دکن کی تاریخی حیثیت کی طرح ناندیڑ کا نام ادب پروری میں نمایاں نظر آئے گا۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار جریدہ النساءکی مدیرہ خواجہ کوثر حیات نے ندائے نسواں کی تقریب رسمِ اجراءسے خطاب کے دوران کیا۔ بتاریخ سترہ فروری بروز ہفتہ شہر ناندیڑ کے اردو گھرمیں عظیم الشان تقریب میں کوثر اکیڈمی کے توسط سے ماہنامہ ندائے نسواں کا اجراء، اس پر وقار تقریب کی صدر جلسہ مہیلا مہاودیالیہ کی پرنسپل محترمہ وجیہ دیشمکھ صاحبہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام کی شروعات ہادیہ امرین محمد اشفاق کی خوبصورت تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ مہمانان کا استقبال شال اور گل پیش کرکے کیا گیا۔اپنے ابتدائی کلمات میں ماہنامہ ندائے نسواں کی مدیر اعلیٰ فہیم خاتون مسرت نے رسالے کی ضرورت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قارئین سے رسالے کی خوبیوں اور کمیوں پرمشوروں سے نوازنے کی درخواست کی۔ اپنے معاونین و پبلشرز محترم اطہر کلیم اور محترم رشید اللہ حسینی کے مخلصانہ تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس پروقار تقریب میں رسم اجراءکے ساتھ ساتھ چند معزز ہستیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں قابلِ صد احترام محترمہ فرحت سلطانہ صاحبہ(سابق پرنسپل مدینتہ العلوم ہاءاسکول وجونئیر کالج) کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ، محترمہ ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ (سابقہ ایچ او ڈی مرہٹواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد) کوان کی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں ، محترمہ ڈاکٹر صالحہ کوثر صاحبہ(گائناکالوجسٹ پربھنی) کو ان کی طبی خدمات کے اعتراف میں محترمہ مبشرہ فردوس صاحبہ ( جماعت اسلامی خواتین ونگ چئیر پرسن اورنگ آباد) کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ، محترمہ رخسانہ نازنین صاحبہ ( مدیر اعلی جریدہ النسائ، ادیبہ ومصنفہ، بیدر کرناٹک)کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں، جبکہ محترمہ فاطمہ جمیل صاحبہ ( صدر معلمہ مدینتہ العلوم تحتانیہ نسوان منڈھائی ناندیڑ) کو ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں ادارہ ¿ ندائے نسواں کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔جلسے میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر شبانہ درانی صاحبہ (ایچ او ڈی شعبہ ¿ اردو یشونت کالج ) شیخ ھماءکوثر صاحبہ(ایچ او ڈی مہیلا کالج ناندیڑ) ،ڈاکٹر وجیہ دیشمکھ صاحبہ(صدر جلسہ) پرنسپل مہیلا مہا ودیالیہ ، محترمہ خواجہ کوثر حیات صاحبہ (صدرمعلمہ فاطمہ گرلز پرائمری اسکول اورنگ آباد) محترمہ ثمینہ انجم صاحبہ (سابق پرنسپل مدینتہ العلوم ہاءاسکول وجونیئر کالج ناندیڑ) نے پروگرام کی شان بڑھائی۔اسی پروگرام میں ندائے نسواں کی جانب سے جونئیر کالج و سینئر کالج کی طالبات میں چار مختلیف عناوین پر مقابلہ  مضمون نویسی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔اس میں مہیلا مہاودیالیہ ،یشونت کالج ،وی۔کے۔کالج۔ سے طالبات نے حصہ لیا ان طالبات میں سے بہترین مضامین کو اول/ دوم/ سوم اور ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں مضمون نویسی میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو ندائے نسوان کی جانب سے معزز مہمانان کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس تفویض کئے گئے پروگرام میں کوثر اکیڈمی کی روح رواں محترمہ روحی ھاشمی صاحبہ نے اپنی تقریر میں طلبہ وطالبات کے تعلیمی معیار کو بہترین بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا مکمل جائزہ لیا۔معزز مہمانان میں ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ ندائے نسواں کو بہترین شروعات قرار دیا نیز ادارہ ¿ ندائے نسواں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کی ضرورت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ محترمہ خواجہ کوثر حیات صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہر ناندیڑ کی کامیاب ادبی سرگرمیوں کو سراہا نیز لڑکیوں کی تعلیمی وادبی سرگرمیوں کے لئے حوصلہ افزائی کی محترمہ فرحت سلطانہ صاحبہ نے اپنے بہترین کلمات کے ذریعے مدیر اعلیٰ ندائے نسواں کی حوصلہ افزائی کی۔ محترمہ شبانہ درانی صاحبہ نے اولاد کی تربیت میں تعلیم یافتہ ماں کا کیا کردار ہوتا ہے اس پر مفصل روشنی ڈالی۔ محترمہ ھماءکوثر صاحبہ نے پروگرام کی نوعیت بیان کرتے ہوئے تعریفی کلمات کہے ڈاکٹر صالحہ کوثر صاحبہ نےاپنے پیشے کی مناسبت سے خواتین کے طبی مسائل پر مفید مشورے دیے محترمہ فاطمہ جمیل صاحبہ سمجھ کر تلاوتِ قرآن پاک کرنے پر اصلاحی بیان دیا ۔محترمہ وجیہ دیشمکھ نے اپنے صدارتی خطبہ میں مدیر اعلیٰ ندائے نسواں محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کی بڑی میٹھی زبان اردو میں تعریفی کلمات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی علاوہ ازیں مہمانانِ جلسہ اور سامعین پر مختصراً تبصرہ کیا۔پروگرام کے آخر میں محترمہ سعدیہ خانم صاحبہ رکن مجلسِ ادارت ندائے نسواں اورنگ آباد نے تمام مہمانان اور شرکاءپروگرام کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے