किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج جوہر کرکٹ ٹیم و آبادی بوائزکے درمیان فائنل میچ

سابق وزیر اعلیٰ اشوک راؤ چوہان، سابق وزیر تعلیم کمل کشور کدم کے علاوہ دیگر لیڈران و عہدیداران کی شرکت متوقع، ٹورنامنٹ میں ونچت بہوجن آگھاڑی کی ریاستی صدر ریکھا تائی ٹھاکر نے پہنچ کر کی ستائش

ناندیڑ:11فروری (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پہلے ہیٹرک ایم ایل اے و سابق وزیر مرحوم سید فاروق پاشاہ کی یاد میں منعقد کیے گئے ” آمدار چشک“ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج 11فروری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا اور سہ پہر چار بجے اس ٹورنامنٹ کے انعامات کی تقسیم و اختتامی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ فائنل میچ میں جیتنے اور ہارنے والی دونوں ٹیموں کو بالترتیب ونر اور رنر انعامات دیئے جائیں گے، یہ انعامات سابق ایم ایل اے مرحوم فاروق پاشاہ اور سابق ایم ایل اے مرحوم پروفیسر نوراللہ خان کے خاندان کے ہاتھوں تقسیم کیے جائیں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک راؤ چوہان، سابق وزیر تعلیم کمل کشور کدم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اسی طرح سابق ریاستی وزیر و ناندیڑ ضلع کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مادھو راؤ کنہاڑکر، ناندیڑ ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار، سابق وزیر سید فاروق پاشاہ کے فرزند فیصل پاشاہ، سابق ایم ایل اے پروفیسر نوراللہ خان کی اہلیہ محترمہ غوثیہ بیگم نوراللہ خان، افسراللہ شہباز خان، ضلع پترکار سنگھ کے ضلع صدر گوردھن بیانی، ناندیڑ وارتا کے مدیر اعلیٰ پردیپ ناگاپورکر، ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی نائب صدر گووند دلوی، الحیات ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس عباسی، معیز فاروق پاشاہ، ناندیڑ کرکٹ اسوسی ایشن کے سیکریٹری نندو کلکرنی، سابق میئر اجئے بسین، ونچت بہوجن آگھاڑی کے شمال شہر صدر ایوب خان، جنوب شہر صدر وٹھل گائیکواڑ، جنوب تعلقہ صدر ونائیک گجبھارے، شمال تعلقہ صدر مکندر نرواڑے کے علاوہ ڈویژنل، ضلع و شہر سطح کے عہدیداران اور فاروق احمد متر پریوار موجود رہیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جوہر کرکٹ کلب، مولانا آزاد کرکٹ کلب اور ناندیڑ ویٹرنز کرکٹ کلب، آبادی بوائز کے درمیان کھیلا گیا جس میںجوہر کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں شمس الزماں اور یش یادو نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کی ٹیم نے 244 رنزاسکور کرتے ہوئے مولانا آزاد کی ٹیم کو 148 رنز سے شکست دی۔میچ میں کرکٹر شمس الزماں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوتے 44 بال میں شاندار 101 رن اسکور کیے جس میں 8 چوکے اور 7چھکے شامل ہیں۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ناندیڑ ویٹرنز اور آبادی بوائز کے درمیان سخت مقابلے میں آبادی بوائز نے جیت کر فائنل میچ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ٹورنامنٹ کے دورا ن میچ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ونچت بہوجن آگھاڑی کی ریاستی صدر ریکھا تائی ٹھاکرنے بھی شرکت کی اور ٹاس کرنے کے بعد میچ لطف اندوز ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں کرکٹ کے تئیں کافی ٹیلینٹ ہے ضرورت اس بات کی ہے اس ٹیلینٹ کو بروئے کار لایا جائے۔جس کے لیے فاروق احمد متر منڈل نے کوشش کی ہے۔اُن کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے اسٹیڈیم میں کیے گئے انتظامات کی بھی سراہنا کی اور مبارکباد پیش کی۔ دریں اثناءریکھا تائی ٹھاکرکے ہاتھوں ہاکرس یونین کے شردھر کامبلے، نعیم باغبان، ولاس آسلے کے علاوہ مین آف دی میچ قرار پانے والے کھلاڑیوں میں ٹروفی و انعامات کی تقسیم کی گئیں۔ سیمی فائنل میں پہلے میچ کا ٹاس خدیجہ مسجد ( خدیجہ کالونی) کے امام مولانا مفتی عمران محمدی صاحب اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے مہاراشٹر نائب صدر گووند دلوی کے ہاتھوں کیا گیا۔ جبکہ دوسرے میچ کا ٹاس مسجد دُلہے شاہ رحمن کے مو ¿ذن محمد ابراہیم صاحب کے ہاتھوں کیا گیا۔ آج اتوار 11 فروری کو جوہر کرکٹ ٹیم و آبادی بوائز میں فائنل میچ کھیلا جائے گا اور اس مقابلہ کے فوری بعد انعامات و ٹروفی کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس طرح کی معلومات ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فاروق احمد مترل منڈل و کرکٹ انتظامی کمیٹی کے ماہرین وانڈین مسلم جم خانہ کے سینئر کھلاڑی محمد فہیم، اطہر مومن، معین عبدالرحیم، جاوید ہاشمی اور محمد قاسم نے پریس ریلیز کے ذریعے فراہم کرتے ہوئے آج سری گرو گووند سنگھ اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میچ میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے