किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق وزیر فاروق پاشا ہ آمدار چشک ٹورنامنٹ:چوتھے روز منعقدہ مقابلوں میں ہلالہ سی سی اور جوائنٹ سی سی فاتح

حدگاؤں کے سابق صدربلدیہ اشفاق احمد خان کے ہاتھوں ٹروفی کی تقسیم ، مرحوم فاروق پاشاہ کی شخصیت برسوں یاد رکھے جانے کے قابل: سینئر صحافی الطاف ثانی

ناندیڑ: 6فروری ( نامہ نگار) فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے سری گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم میں منعقد کیے جارہے سابق وزیر فاروق پاشا ہ آمدار چشک ٹورنامنٹ کے چوتھے دن ہلالہ کرکٹ کلب اور رئیل آر کرکٹ کلب کے علاوہ جوائنٹ کرکٹ کلب اور رائل اسٹیکر ٹیم کے درمیان مقابلے ہوئے ہیں۔ جس میں ہلالہ کرکٹ کلب نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 84 رن اسکور کیے، جبکہ رئیل آر کرکٹ کلب ٹیم 17ویں اوور میں صرف 70 رن بنا کر ہی آل آو ¿ٹ ہوگئی۔ اس طرح ہلالہ کرکٹ کلب 14 رنوں سے مقابلہ جیت گئی۔ اس میچ میں ہلالہ کرکٹ کلب کے محمد اعجاز کو مین آف دی میچ قرار دیا۔ جنہوں نے صرف 5رن دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح دوسرا مقابلہ جوائنٹ کرکٹ کلب اور رائل اسٹیکر کے درمیان منعقد ہوا۔ جس میں جوائنٹ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں 138 رن بنائے۔ جبکہ رائل اسٹیکر 112 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح جوائنٹ کرکٹ کلب 26 رنوں سے فاتح رہی۔ اس مقابلہ میں شارق انصاری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جنہوں نے4 اوورس میں صرف 14 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آج منعقدہ مقابلوں میں فاروق احمد مترل منڈل کے ریاستی ترجمان فاروق احمد کے علاوہ شہر صدر ایوب خان، جاوید ہاشمی، محمد فہیم، اطہر مومن، معین رحیم، محمد قاسم، عبید باحسین، احمد بابا باغ والے کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران اور شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے سابق وزیر فاروق پاشا ہ کی یاد میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ 3فروری تا 11 فروری کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔آج ٹورنامنٹ کے چوتھے دن منعقدہ مقابلوں میںمین آف دی میچ سے سرفراز ہونے والے کھلاڑیوں کو حدگاؤں کی معروف شخصیت و سابق صدربلدیہ اشفاق احمدخان کے ہاتھوں ٹروفی سے نوازہ گیا۔ اشفاق احمد خان جنہیں ہندوؤں اور پسماندہ طبقات نے چار مرتبہ منتخب کروایا تھا کو جب بذریعہ اخبار پتہ چلا کہ مرحوم فاروق پاشاہ صاحب کے نام سے ” آمدار چشک“ رکھا گیا ہے تو اس بات سے خوش ہوکر انہوں نے فاروق احمد کے مکان پر جاکر انہیں مبارکباد دی اور اسٹیڈیم پہنچ کر میچ کا لطف اُٹھایا۔ان کے ہمراہ سابق کارپوریٹر سعید خان بھی موجود تھے۔ اس وقت گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ جب وہ وہ دسویں کلاس میں پڑھتے تھے تو انہیں بورڈ کے امتحانات کے لیے حد گاؤں سے ناندیڑ آنا پڑتا تھا۔ اشفاق صاحب نے ایم ایل اے فاروق پاشاہ صاحب سے کہا کہ انہیں امتحان کے لیے ناندیڑ میں رہنے کا انتظام چاہیے تب ایم ایل اے فاروق پاشاہ صاحب نے انہیں اپنے مکان میں رہ کر امتحان دینے کی سہولت دی تھی۔ جس کا احساس مجھے آج تک ہے۔ آمدار چشک کے دوران انہوں نے مرحوم فاروق پاشاہ صاحب کی یادوں کو تر و تازہ کرنے کے لیے فاروق احمد متر منڈل کو بار بار مبارکباد دی اور ڈھیروں دُعائیں دیں، تب وہاں موجود حاضرین کو احساس ہوا کہ بزرگو ںکی دعائیں اور تائید حوصلوں کو بلندی پر پہنچاتی ہے۔ اسی طرح سینئر صحافی الطاف ثانی نے بھی ٹورنامنٹ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سابق وزیر فاروق پاشا ہ آمدار چشک ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک بہت مثبت اور بہترین اقدام ہے، جس کے لیے میں فاروق احمد کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ناندیڑ کی سیاست میں جب سے قدم رکھا ہے، نت نئے اقدامات سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور بنیادی مسائل پر ہمیشہ اُنگلی رکھی ہے۔ مرحوم ایم ایل اے فاروق پاشاہ کی شخصیت یقینا اس بات کی مستحق ہے کہ اُنھیں برسوں تک یاد رکھا جانا چاہیے اور اس کے لیے آنے والی اور نئی نسل کو کام کرتے رہنا چاہیے۔ جس کی ابتداءونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے کی ہے۔ آج منعقدہ مقابلوں میں کثیر تعداد میں معزز شخصیات کے علاوہ کرکٹ شائقین موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے