किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت کے مرکزی جلسہ کا شاندار انعقاد

عمل کی اصلاح کے ساتھ حالات کی سختیوں کاسامنا کریں: مفتی خلیل الرحمن قاسمی
ضرورت ہے کہ وقت اورحالات کے تقاضوں کے ساتھ بچوں کی تربیت کی جائے: امیر خادمین امت
ریاستی سطح کوئز میں نرمل، پربھنی، مالیگاؤں کا شاندار مظاہرہ

ناندیڑ:(پریس ریلیز) 5فروری: خادمین امت کے مقبول عام ’’سیرت پروگرام‘‘ کا تسلسل کے ساتھ 17واں ایڈیشن بھی بفضل تعالیٰ شاندار انداز میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
مرکزی جلسۂ سیرت النبیؐ منعقد 4-3 فروری 2024 میں ریاست مہاراشٹر وتلنگانہ سے جید علماء عظام ، معزز شخصیات اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شہ نشین کورونق بخشی۔
اجلاس کے آغاز میں ریاستی سطح کے کوئز کا فائنل مقابلہ انتہائی شاندار انداز میں اختتام کو پہنچا۔ لڑکیوں کے مقابلے میں نرمل کی ٹیموں نے اول، دوم اورپربھنی کی ٹیم نے ریاستی سوم مقام حاصل کیا۔ لڑکوں کے مقابلے میں مالیگاؤں، پربھنی اور نرمل کی ٹیموں نے بازی ماری۔
حضرت مولانا عبدالسلام صاحب بھینسہ کی تلاوت قرآن سے اجلاس کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا۔ خادمین اُمت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین صاحب حیدرآباد، حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب ناندیڑ کے علاوہ حضرت مولانا مفتی عبدالماجد صاحب مالیگاؤں ، جناب محمد غوث زین صاحب پربھنی، جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب نائب صدر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ اور جناب زین العابدین صاحب جنرل سیکریٹری قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ مہاراشٹر کی شرکت نمایاں رہی۔محترمہ غوثیہ باجی صاحبہ ڈپٹی ای او اور محترمہ سید کنیز فاطمہ خاتون صدر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ مہاراشٹر نے بھی شہ نشین کی رونق میں اضافہ کیا۔
افتتاحی کلمات میں خادمین امت کے نائب صدر برادر محمدداؤد عبدالغنی نے سیرت پروگرام کی غرض وغائیت اور سیرت پروگرام 17 کے تحت لئے گئے مسابقوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ خادمین امت کی جانب سے ریاستی سطح پر مراٹھواڑہ کے مفتی اول حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن صاحب کی خدمت میں ’’حضرت ابوہریرہؓ ایوارڈ‘‘ پیش کیاگیا۔ حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر احمدنورعینی صاحب کو’’ شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ ایوارڈ‘‘ ، محترمہ عالمہ ذکیہ باجی صاحبہ کو ’’حضرت سمیہ ؓ ایوارڈ‘‘اور محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر مصباح انظر صاحب حیدرآباد کو ’’تقلیدی معلم‘‘ نشان اقراء ایوارڈ پیش کیاگیا۔
تنظیمی خطاب میں امیر خادمین امت جناب عابدخان حمید خان نے تنظیم کے مقاصد اور حاصل نتائج پر روشنی ڈالی۔ موصوف نے خاص طورپر دینی مدارس اور عصری اداروں میں نئی نسل کی تعمیر کرنے والے اساتذہ سے وقت اور حالات کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے نئی نسل کی تربیت پرزور دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یہ بھی بتایا کہ خادمین امت بنا آفس بنا کوئی وسائل اور بنا کسی مضبوط مالیہ فراہمی کے مختلف آزمائشوں اور تنگیوں کے باوجود محض دینی فریضے کی ادائیگی اور رضائے الٰہی کے حصول کو سامنے رکھ کر اپنی سکت بھر کاوشیں کررہی ہے اور اللہ جب تک چاہے گا یہ کوششیں جاری رہیں گی۔
اجلاس سے پربھنی کی معروف شخصیت جناب محمد غوث زین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے خادمین امت کی سرگرمیوں کو سراہا اور مسلم طلباء وطالبات کو اسلامی تاریخ سے واقفیت کرواتے ہوئے انہیں اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دینے کی ضرورت کو پیش کیا،۔
حضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی صاحب جو ناندیڑ میں مسلم نوجوانوں کے قائد ہیں نے اپنے خطاب میں تمام مسلم نوجوانوں کو دینی وملی خدمات میں آگے بڑھ کر کام کرنے کا پیغام دیا۔
اجلاس میں کلیدی خطاب دیتے ہوئے حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن صاحب نے کہاکہ حالات کتنے ہی سنگین ہوجائیں گھبرانے، فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے عمل کی اصلاح کرتے ہوئے حالات کا سامنا کریں اور اپنے بچوں کو دین کا شعور وفہم دیں کہ آگے وہ دین وملت اور فلاح انسانیت کے لئے سرگرم عمل ہوجائیں۔
اجلاس میں خادمین امت کی جانب سے منعقد ’’امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒکل ہند مقالہ نویسی ‘‘مقابلے کے تحت آنے والے ٹاپ تین مقالوں پر مشتمل کتاب ’’منہج مقام سیادت‘‘ کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ شولاپور کے فعال معلم جناب عمران قاسم جمعدار صاحب کی بہترین کاوش طالبہ وطالبات کیلئے ماہنامہ ’’نئے ستارے نئی روشنی‘‘ کابھی اجراء عمل میں آیا۔
سیرت پروگرام 17کے تحت منعقد کوئز ،لیکچرسیریز اور تحریری کوئز کے ریاستی انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ سیرت پروگرام 17 کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے والے جناب انصاری امتیاز رفیق صاحب مالیگاؤں کو سپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ، جناب سید ممتاز ہاشمی بیڑ کو ’’بیسٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ ‘‘،اور جناب محمدسلیم حاجی الندکو’’بیسٹ نیوکمر‘‘ڈسٹرکٹآرگنائزر ایوارڈ پیش کیاگیا۔ خادمین امت کے انتہائی فعال ارکان برادر محمداسماعیل ،برادر ظہیر الدین انعامدار اور برادر شیخ نورپاشاہ کو سپروالینٹر’’حضرت انس ؓایوارڈ‘‘سے نوازاگیا،۔ ودیگر فعال والینٹرس کو ’’بیسٹ والینٹرببر محمدصاحب ‘‘ایوارڈ دیاگیا۔ اجلاس 3 فروری کی دوپہر سے 4فروری کے دوپہر تین بجے تک جاری رہا۔ مہمانان کی آمد صبح سے ہی شروع ہوگئی تھی ۔ آنے والے سبھی شرکاء کے لئے طعام کانظم رکھاگیاتھا۔ سینکڑوں کی تعداد میں مرد،خواتین اور بچوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا اختتام سورہ عصر کی تلاوت اور دعاپر ہوا۔
خادمین امت کے امیر جناب عابدخان حمید خان صاحب نے آئے ہوئے سبھی معزز علماء کرام ، دانشوران، اساتذہ ،طلبا وطالبات کاشکریہ ادا کیا۔ ان سبھی حضرات کا جو دامے درمے سخنے پروگرام میں تعاون کیا ان سبھی کاشکریہ اداکیا۔ برادر محمد اسماعیل ، برادر محمدداؤد اور امتیاز رفیق سر نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی اداکئے۔ خواتین میں محترمہ شاذیہ باجی اوردختران امت کی والینٹرس نے انتظامات سنبھالے۔ برادر محمد وقار ،عبدالسلام، محمد جنید، محمدمجاہد، محمد عتیق، مظفر حسین ، شیخ عمران، عظمت خان، عمران خان، فیروز قریشی ، محسن شیخ، محمد صادق ، عبدالحکیم ، سہیل پٹھان،عبدالاحد ودیگر والینٹرس نے کافی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے