कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع پولیس فورس کی جانب سے 3 کروڑ 23 لاکھ روپئے کی مالیت فریادی کو واپس

ناندیڑ:26؍ جنوری ( نمائندہ اعتبار) 26؍ جنوری 2024ء کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر ناندیڑ میں سرکاری پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام کے بعد قیمتی مالیت کو سپرد کرنے کا پروگرام ناندیڑ ضلع پولیس فورس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ناندیڑ زون ڈاکٹر ششی کانت مہاورکر، ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت، ایم ایل اے امرراجورکر، پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پریشد مینل کرنوال، کمشنر ڈٓکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، ایڈیشنل ضلع کلکٹر پی ایس بورگاؤنکر، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ریسیڈنشیل ڈپٹی کلکٹر مہیش وڑدکر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اشونی جگتاپ، اسنیہل کوکاٹے کے ہاتھوں فریادی کے قیمتی مال کو واپس کیا گیا۔ ناندیڑ ضلع کے پولیس اسٹیشنوںکے تحت مختلف جرائم میں ملزمین کے قبضہ سے لی گئی قیمتی مالیت جس میں سونے چاندی کے زیورات و نقد رقم، اس طرح جملہ 98 لاکھ 58 ہزار 112ر وپئے و دیگر مالیت جس میں گاڑی، موٹر سائیکل، بڑی گاڑیاں و دیگر سامان، اس طرح جملہ 2 کروڑ 25 لاکھ 19 ہزار 700 روپئے و سائبر سیل سے 128 موبائل مالیت 21 لاکھ 31 ہزار 095 روپئے ، اس طرح جملہ 3 کروڑ 23 لاکھ 77 ہزار 812 روپئے کی مالیت قانونی عمل کو مکمل کرنے کے بعد فریادیوں کو واپس کی گئی۔ مذکورہ مالیت کو واپس کرنے کے لیے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ناندیڑ زون ششی کانت مہاورکر، ضلع سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر ڈاکٹر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشونی جگتاپ ، پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار، و دیگر پولیس افسران و ملازمین نے محنت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے