कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوچنگ کلاسس کا بڑھتا ہوا جال اردو اسکولوں کے اساتذہ کے لیے لمحہ فِکر

ماہانہ ہزاروں روپئے تنخواہ لیکر بھی طلباء کو اچھی تعلیم دینے سے قاصر ، مہنگائی کے دور میں سرپرستوں پر اضافی بوجھ

کنوٹ:26؍جنوری ( محمد اکرم چوہان) کنوٹ شہر میں ان دنوں کوچنگ کلاسس کا جال کافی بڑھتا جا رہا ہے،خاص کر اردو اسکول کے طلباء کوچنگ کلاسس کی اور بڑے پیمانے پر متوجہ ہو رہے ہیں۔کچھ سالوں پہلے تک جن اردو کوچنگ کلاسس کا کنوٹ شہر میں نام و نشان تک نہ تھا،آج کافی عروج پر ہو گئے ہیں، ماہانہ ہزاروں روپیوں کی تنخواہیں لیکر بھی ٹیچرز کا طلباء کو اچھی تعلیم نہ دینا کس حد تک صحیح ہے،کہیں ایسا تو نہیں کہ نئے نوجوان ٹیچرز کی اردو اسکولوں میں بھرتیوں سے ان میں پڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے صرف نام کے لیے ٹیچرز بن بیٹھے ہیں،ان دنوں سو سے زائد اردو اسکول کے طلباء مختلف کوچنگ کلاسس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔وہیں غریب گھرانوں کے طلباء کوچنگ کلاس لگانے سے قاصر ہیں ،پھر یہ طلباء تعلیم کس طرح حاصل کریں ؟وہیں سرپرست پریشان ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں گھر کے گزارے کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم اور کوچنگ کلاسس کا بوجھ کیسے اٹھائے ،کئی سرپرست كکہہ رہے کہ ٹیچرز اپنے سائڈ بزنس میں زیادہ مصروف ہونے سے طلباء کو اچھی پڑھائی نہیں دے پا رہے ہیں،ایک دور تھا جب اردو اسکولوں میں کچھ اساتذہ کی جانب سے ایکسٹرا کلاس (Extra Class) اسکولی طلباء کے لیے مفت میں لی جاتی تھی،اُن ایکسٹرا کلاسس کا طلباء بھرپور فائدہ اٹھا تے تھے،جو ایک کوچنگ کلاس سے کم کی تعلیم نہ تھی وہ بھی مفت میں ، لیکن اب دور بدل گیا ہے،اسکولی طلباء اب اسکولوں میں اچھی تعلیم نہ ملنے کے وجہ سے کوچنگ کلاسس کا رُخ اِختیار کر رہے ہیں،وہیں بعض اردو اسکولوں میں ثقافتی پروگرام کے نام پر ناچ گانوں کے پروگرام بھی اساتذہ کی نگرانی میں ہو رہے ہیں،اس سے قوم کے بچوں کا بہت بڑا نقصان ہورہاہے ۔کچھ سرپرست کی جانب سے یہ بھی سننے میں آیا ہےکہ کچھ اسکولوں میں کوچنگ کلاسس جانے پر شدید اعتراض کیا جا رہا ہے،یہاں تک کہ کوچنگ کلاسس جانے والے طلباء کو سزا تک دی جارہی ہے،اگر اسکولوں میں پڑھائی اچھی ہوتو طلباء کوچنگ کلاسس کا رُخ ہی کیوں کرے ؟با شعور اساتذہ ان سب چیزوں پر دھیان دیں ایسی مانگ کچھ والدین کے ذریعے سے کی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے