कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کے آر ایم مہیلا کالج ناندیڑ و ماہنامہ اقراء کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد

بلوروز پبلی کیشنز (لندن) کے زیر اہتمام شائع کردہ کتاب ’’نئی صدی اور اردو شاعری‘‘ کا رسم اجراء

ناندیڑ:25 جنوری (راست)کے آر ایم مہیلا کالج میں شعبہ اردو اور ماہنامہ اقراء کے زیر اہتمام ’’نئی صدی اور اردو شاعری‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار عصر حاضر میں اردو شاعری کے متحرک منظر نامے کو تلاش کرنے کا ایک اہم فورم ثابت ہوا. ناندیڑ ایجوکیشن سنستھا کے صدر دلیپ راؤ دھرمادھیکاری کے ہاتھوں اس سیمینار کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر کے آر ایم مہیلا کالج کی صدر شعبہ اردو شیخ ہما کوثر کی تین نئی کتابیں ، ۱۔ نئی صدی اور اردو شاعری (بلوروز پبلی کیشنز، لندن) ۲۔ چہرہ عکس اور آئینے، ۳۔ اقبال کی اردو شاعری پر فارسی کے اثرات کا اجراء دلیپ راؤ دھرمادھیکاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر وجیا دیشمکھ نے اردو ادب کو موجودہ تناظر میں محفوظ کرنے اور اسے ڈھالنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں ملک بھر کے اسکالرز کے 42 تحقیقی مقالے شامل کیے گئے، جن میں ’’نئی صدی اور اردو شاعری‘‘ کی ایک جامع تحقیق پیش کی گئی۔اس سیمینار کے سارے انتظامات سید رشید اللہ حسینی ( مدیر روزنامہ بول چال) نے کالج اسٹاف کے ساتھ مل کر بحسن خوبی انجام دیے۔سیمینار کے دوسرے اجلاس کی صدارت پروفیسر حمید اللہ خان( سابق صدر شعبہ اردو ڈی ایس ایم کالج، پربھنی) نے انجام دی۔ جبکہ ڈاکٹر یوسف صابر (شعبہ اردو جے جے ٹی یونیورسٹی راجستھان) نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ڈاکٹر مسرت فردوس سابقہ صدر شعبہ اردو BAMU، ڈاکٹر شبانہ درانی صدر شعبہ اردو یشونت کالج ناندیڑ اور ڈاکٹر قاضی کلیم الدین صدر شعبہ اردو شاردا کالج، پربھنی نے اردو شاعری کے عملی پہلوؤں، چیلنجوں اور مواقع پر گفتگو کی۔ شیخ ہما کوثر نے غزل کی اہمیت پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔ اس کے علاوہ ماہنامہ اقراء کے ایڈیٹر اطہر کلیم اور دیگر محققین نے بھی اپنے مقالے پیش کیے۔ اس موقع پر کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے علاوہ مقامی و بیرونی طلباء اور ریسرچ اسکالرس، اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ سیمینار کی نظامت کی ذمہ داری فہیم خاتون مسرت نے بحسن خوبی انجام دی جبکہ ڈاکٹر فرزانہ بیگم، شیخ جابر اور محمد زکریا کے شکریہ کے ساتھ سیمیناراختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے