कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی تپ دق پروگرام کے تحت ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کو اول مقام حاصل

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بدیع کو اور ان کی ٹیم کو ریاستی سطح کے اعزازسے نوازا گیا

ناندیڑ: 23 جنوری (راست) قومی تپ دق خاتمے کے پروگرام کے تحت ناندیڑ واگھالہ سٹی میونسپل کارپوریشن ناندیڑکے محکمہ صحت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست میں پہلے نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کام کا نوٹس لیتے ہوئے پونے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نےسٹی ٹی بی ادھیکاری ڈاکٹر محمد بدیع الدین کے ساتھ اان کی پوری ٹیم کو ریاستی سطح پُروقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کے تحت سال 2023 میں تمام 80 اضلاع کی کارکردگی کی 15 جنوری 2024 کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیااور اس جائزے میں پوری ریاست میں ناندیڑواگھالا شہرمیونسپل کارپوریشن ناندیڑ کو سب سے بہتر ٹی بی انڈیکس اسکور حاصل ہوا ۔ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کو اول درجہ کا اعزاز حاصل ہوا ہےجبکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کو دوسرے درجہ کا اور جالنہ میونسپل کارپوریشن کو تیسرا رینک ملا ہے۔
میونسپل کمشنرڈاکٹر مہیش کمار ڈوی پھوڑ ےکی رہنمائی میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن ناندیڑکے محکمہ صحت کی ٹیم نے قومی سظح کے تپ دق خاتمے کے پروگرام کو نہ صرف کامیابی سے سرفراز کیا بلکہ ریاستی سطح کے اول درجہ کا اعزاز پاکر کارپوریشن کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ نیشنل تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کے تحت میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بدیع الدین کو 23 جنوری کی صبح یشدا، پونے میں ان کی بہترین کارکردگی پر انھیں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے