कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر اونڈھا ناگ ناتھ گارڈن میں

پربھنی:21 جنوری ( نامہ نگار محمد سرور شریف )مورخہ 20 جنوری بروز سنیچر تعلیم کے ساتھ ساتھ سیر و تفریحی بھی ضروری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید ، مؤیدالمسلمین پرائمری کے صدر مدرس محمد عبدالباسط کی سرپرستی میں تعلیمی سیر کے انچارج مہذب الدین سر اور معاون انچارج حبیب عالم سر کی نگرانی میں مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی جماعت سوم اور چہارم کے 270 طلبہ اور 10 معلمین و معلمات کے ساتھ ایک تعلیمی سیر صبح 8 بجے مشہور و معروف گارڈن اونڈھا ناگ کے لیے نظم و ضبط کے ساتھ روانہ ہوئی ۔ گارڈن میں اجتماعی طور ناشتے کے بعد اساتذہ نے اپنی نگرانی میں وسائل کھیل سے طلبہ کو لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ اجتماعی طور پر دوپہر کے کھانے کا بہترین نظم کیا گیا ۔ انفرادی اور اجتماعی کھیل سے لطف اندوز ہونے کےساتھ ساتھ اساتذہ نے گارڈن میں موجود قدرتی مناظرسے بھی طلبہ کو واقف کروایا ۔ اس طرح یہ تعلیمی سیر وقت مقررہ پر خیر و عافیت کے ساتھ اسکول واپس پہنچی ۔ اس تعلیمی سیر کو بہترین انتظامات، منصوبہ بندی اور نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنے میں پکنک کے انچارچ مہذیب الدین سر اور نائب انچارج حبیب عالم سر نے اہم کردار ادا کیا ۔ تمام اساتذہ نے انہیں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے