कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں سرپرست و معلمین نشست کا انعقاد

پربھنی:14 جنوری( محمد سرور شریف ،نامہ نگار اعتبار نیوز) بتاریخ 13 جنوری بروز سنیچر مؤید المسلمین پرائمری اسکول کچی بازار پر بھنی میں کے۔ جی تا ہفتم جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کے سرپرست کے ساتھ صدر مدرس محمد عبدالباسط کی نگرانی میں طلبہ کے تعلیمی اور دیگر مسائل پر مشتمل تبادلہ خیال اور ان مسائل کے حل کی غرض سے جماعتی سطح پر میٹنگس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تمام معلم الجماعت نے اپنی اپنی جماعتوں میں نشست کی غرض و غائیت سے واقف کرواتے ہوئے سرپرست کو ان کے نونہالوں کے میقات اول کے نتائج اور ان کی تعلیم کیفیت سے واقف کرایا ساتھ ہی مو جودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے واقف کرواتے ہوئے اپنے نونہالوں کو روزانہ پابندی سے اسکول روانہ کرنے بالخصوص طلبہ کی اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے ہر جمعہ بیگ فری فرائی ڈے اس عنوان کے تحت لی جانے والی سرگرمیوں میں اپنے نو نہالوں کو روانہ کرنے کی گزارش کی کمزور طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی اساتذہ کی کوششوں میں سرپرست کو تعاون کرنے کی طرف متوجہ کیا ان میٹنگز میں کے۔ جی تا ہفتم جماعت کے سرپرست مرد خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے تعلیمی بیداری کا ثبوت دیا تمام معلم الجماعت نے سرپرسوں کے نشست میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا ۔ میٹنگز کے منظم انعقاد کر نے اور احسن اختتام پر صدر ینگ میمن کمیٹی خمیسہ محمد جنید اور صدر مدرس محمد عبالباسط نے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے