कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت پروگرام-۱۷، بھینسہ میں کوئز اور لیکچر سیریزمقابلہ کا کامیاب انعقاد

قرآن سمجھنے سمجھانے اور اپنے ایمانی و دینی فرائض کو دلجوئی سے پورا کرنے کی کوششوں کے عزم کا شرکاء کی جانب سے اظہار

بھینسہ :14 جنوری ( پریس ریلیز) مورخہ 12 جنوری 2024 کو بھینسہ میں نوبل ہائی اسکول میں خادمین امت کی جانب سے سیرت پروگرام-۱۷ کے تحت لیکچر سیریزمقابلہ بعنوان:ایمان مفصل کی تشریحات” کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جسمیں ںشہر بھینسہ سے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اور نائب صدر خادمین اُمت جناب محمد داؤد سر نے مذکورہ بالا عنوان پر لیکچر پیش کیا طلباء و طالبات نےلیکچر سے استفادہ حاصل کیا۔ نائب صدر خادمین امت نے اپنے مسلسل دو گھنٹے کے لیکچر میں ایمان مفصل کے اللہ پر، ملائکہ پر، کتابوں پر، رسولوں پر، آخرت کے دن پر، اچھی بری تقدیر من جانب اللہ ہونےپر اور مرنے کے بعددوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان کے معنی مفہوم اور تقاضوں پر سیر حاصل لیکچر پیش کرتے ہوئے فی زمانہ ہورہی کوتاہی اور غفلت پر روشنی ڈالی۔ اور سماج میں ہورہی غیر شرعی رسومات پر روشنی ڈالی گئی بعد از لیکچر 50 سوالات پر مشتمل ایم سی کیو پیپر لیا گیا لڑکیوں میں ایم سی کیو پیپر وہاب سر نے بہترین انداز میں لیا لڑکوں میں ایم سی کیو پیپر برادر محمد صادق نے بہترین انداز میں لیا اسی پیپر کے نتائج کی بنا پر ضلع اور ریاست کے اول دوم اور سوم انعامات کا اعلان ہوگا۔ ابھی مہاراشٹر اور تلنگانہ کے مزید مقامات پر مختلف تواریخ میں اس لیکچر سیریزمقابلہ کا انعقاد ہونا باقی ہے۔نوبل ہائی اسکول میں صدر مدرس جناب اظہر سر کی نگرانی میں کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کوئز مقابلہ سے قبل نائب صدر خادمین امت جناب محمد داؤد سر نے طلباء و طالبات کو کوئز مقابلہ کے اُصول و ضوابط سے واقف کرایا۔ اس مقابلہ میں بھینسہ شہر کے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ برادر محمد صادق نےکوئز مقابلہ لیا۔پورے پروگرام کو جناب اظہر سر نے آرگنائز کیا۔کوئز لڑکوں کے مقابلہ میں الفلاح ہائی اسکول کے شیخ سراج ولد شیخ کلیم،عبدالماز ولد عبدالماجد، عیان خان ولد احمد خان نےاوّل اور رینبو ہائی اسکول کے شیخ التمش ولد شیخ حیدر ، ہارون رشید ولد امجد رشید،ارشاد خان ولد محمد خان نے دوّم مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں کے مقابلہ میں الفلاح ہائی اسکول کی عائشہ اختر بنت شیخ اختر، افرا بیگم بنت شیخ محبوب، مہوین سلطانہ بنت شیخ یوسف نے اوّل اور نوبل ہائی اسکول کی آصفیہ بیگم بنت شیخ ابراہیم،الفا مہرین بنت امجد خان، افرا ادیب بنت عبدالسمیع نےدوّم اور ۔الفلاح ہائی اسکول کی شفا خانم بنت جعفر خان ، ادینہ صدف خانم بنت محسن خان ،ریبا ماہین بنت محمد مبین الدین نے سوّم مقام حاصل کیا۔اب یہ ٹیمیں 3 فروری 2024 کو( Galaxy Function Hall ) گیلگسی فنکشن ہال نزد نوری چوک محبوب نگر ناندیڑ پر ریاستی سطح کے مقابلہ میں شرکت کریں گی۔جناب مظہر سر اور جناب فیروز سر نے کوئز ججس کے فرائض کو بخوبی انجام دیا۔ مقابلہ کے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں نوبل اسکول کے صدر مدرس اظہر سر ،برادر محمد صادق نے کڑی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے