कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم پی ایس سی کے فائنل امتحان تک اہم عہدوں کا اشتہاردیں ورنہ سڑکوں پر اتریں گے: اتل لونڈھے

صرف 250عہدوں کا اشتہاردے کر ایم پی ایس سی کے ذریعے طلبہ کے ساتھ ظالمانہ مذاق کیاایم پی ایس سی کے امتحانی نظام کے خلاف احتجاج کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے؟

ممبئی:2 جنوری (پریس ریلیز) مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن اور شندے-پوار-فڑنویس حکومت نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے لاکھوں طلباء کی قسمت کے ساتھ زبردست کھلواڑ کیا ہے۔ ایم پی ایس سی نے حال ہی میں صرف 205 عہدوں کا اشتہار شائع کیا ہے جس میں ڈپٹی کلکٹر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، تحصیلدار جیسے اہم انتظامی عہدے شامل نہیں ہیں۔ ریاست کے عام غریب اور دیہی علاقوں کے 32 لاکھ طلباء جو ایم پی ایس سی کی تیاری کر رہے ہیں، یہ ان کے ساتھ نہایت ظالمانہ مذاق ہے۔ فائنل امتحان تک اہم عہدوں کا اشتہارشائع کریں وگرنہ طلبہ کے حق اور ان کے مفاد کے لیے کانگریس پارٹی سڑکوں پر اترکر احتجاج کرے گی اور اس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ یہ انتباہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈڈے نے دیاہے۔
گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتل لونڈھے نے کہا کہ شندے-فڑنویس-پوار حکومت نے ریاست کے نوجوانوں کو 75 ہزار عہدوں پر بھرتی کا خواب دکھایا تھا، لیکن اب وہ MPSC کے طلباء کا مذاق اڑا رہی ہے۔ دو سال بعد ایم پی ایس سی کے نئے امتحانی نظام کے نفاذ کے خلاف طلبہ نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایم پی ایس سی اور بی جے پی حکومت طلبہ سے اس احتجاج کا بدلہ لے رہی ہے؟ کیا بی جے پی حکومت کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ MPSC نے تمام عہدوں کے لیے ایک ہی امتحان کرانے کا فیصلہ کیا ہے یا۔ اتل لونڈھے نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ایسے زریں خیالات کس کے ’زرخیز‘ ذہن میں آتے ہیں؟ لونڈھے نے کہا کہ حکومت نے پہلے ملازمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی تیاری کی تھی۔جلگاؤں ضلع میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تحصیلدار کے عہدوں کے لیے اشتہار دیا گیا تھا۔ اب ایک خاص نظریہ کے حامل طلبہ کو براہ راست جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ یو پی ایس سی میں بھرتی کے بعد افسران کو 16 سال کی سروس کے بعد اس پوسٹ پر موقع ملتا ہے لیکن اب کچھ لڑکوں کے لیے براہ راست بھرتی کی جارہی ہے۔ یہ عام غریب خاندانوں کے بچوں کو انتظامیہ میں موقع سے محروم کرنے کی منووادی سازش ہے۔
ڈھائی لاکھ عہدے خالی ہیں
اتل لونڈھے نے کہا کہ ریاست میں تقریباً ڈھائی لاکھ عہدے خالی ہیں لیکن حکومت انہیں پُر نہیں کررہی ہے۔ 75 ہزارعہدوں پر بھرتی کا  لالی پاپ دیا گیا، لیکن ابھی تک اس پر کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے۔ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ انتظامی عہدوں کی بھرتی کے لئے تیاری کرنے والے طلباء کی امیدوں پر پانی پھیراجارہا ہے۔ شندے-فڑنویس-پوار حکومت نے طلباء کے ساتھ ظالمانہ مذاق کیا ہے۔ لونڈھے نے یہ بھی کہا کہ حکومت کواس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بچوں کو انصاف فراہم کرنا چاہئے۔
یونیورسٹی میں پاس کرنے کے لیے پیسوں کا مطالبہ!
اتل لونڈھے نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے طلباء سے امتحان پاس کرانے کے لیے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔ امتحان دینے کے بعد، طلباء کونتیجے میں 1-2-4-8 جیسے نمبرات ملتے ہیں اور دوبارہ امتحان کی ادائیگی کے بعدوہی عدد 45-50-55 جیسے ہوجاتے ہیں۔ Binary Software Company ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو اس یونیورسٹی کے امتحانات کے لیے پیپر چیکنگ کا کام کر رہی ہے۔ اس کرپٹ کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کیا جاناچاہئے۔ طلبہ کے والدین نے حلف نامہ کے ذریعے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک طالب علم سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنگین بات یہ ہے کہ جب سے یہ والدین اینٹی کرپشن محکمہ کے پاس شکایت کرنے گئے تو انہیں 50 ہزار روپے لانے کا مشورہ دیا گیا اورکہاگیا کہ پیسے لیتے ہوئے ہم ملازمین کو گرفتار کریں گے لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ غریب والدین 50ہزار کہاں سے لائیں گے؟ اتل لونڈھے نے کہا کہ یہ نہایت سنگین معاملہ ہے۔ وزیر اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اور گورنرکو اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے طلباء کے ساتھ انصاف کرناچاہئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے