कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعزیتی نظم بر وفات ساجد محشر آکولوی

از قلم:انس نبیل
8087282020

فیاضی اور خلوص کا پیکر چلا گیا
محشر بپا ہوا ہے کہ محشر چلا گیا

تھی بزم جس کے دم سے منور چلا گیا
یاروں کا یار یعنی وہ اختر چلا گیا

اک نسل کو سکھائی ہے جس نے سخنوری
نو واردانِ فن کا وہ رہبر چلا گیا

مرجھائے گل کا ٹوٹ کے گرنا ہے عام بات
افسوس مسکراتا گلِ تر چلا گیا

وہ کوہِ عزم و صبر تھا کینسر سے ہلتا کیا
بس اپنے رب کے حکم پہ اٹھ کر چلا گیا

مشکل زمیں میں کہتا تھا آسانی سے غزل
بحرِ سخن کا ایسا شناور چلا گیا

سوچیں تو اک جہانِ معانی ہے "آپ و آپ ”
کس کس طرح یہ لفظ وہ کہہ کر چلا گیا

ماضی ہوئیں بٹر جی کی ہوٹل کی محفلیں
ساتھ اس کے پر بہار وہ منظر چلا گیا

بے لوث و بے ریا تھا سو رکتا بھی کیا یہاں
اس دورِ خود نمائی سے اٹھ کر چلا گیا

انصاری تھا سو خوں میں ہی مہماں نوازی تھی
اسلاف کی وہ یاد دلا کر چلا گیا

کمیاب اچھے انساں ہیں شعرا میں آج کل
ان میں جو ایک شخص تھا بہتر چلا گیا

خدمت سے تھک چکا بھی تھا جاگا ہوا بھی تھا
آرام کرنے قبر کے اندر چلا گیا

وہ شاہد انجمن ہو کہ نایاب کی ہو بزم
ویران کر کے محفلِ جوہر چلا گیا

تقریب ہو کسی کی وہ رہتا تھا پیش پیش
محفل میں جو لگاتا تھا بینر چلا گیا

بسمل ضمیر انجم و حیدر ظفر فراز
آنکھوں میں سب کی چھوڑ کے گوہر چلا گیا

ثانی و شمس و راشد و نایاب و شاد و فیض
فانی کمال سب سے بچھڑ کر چلا گیا

بیمار مر چکا ہے دوائی کے باوجود ”
خود کی قضا پہ مصرع یہ کہہ کر چلا گیا

حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا”
آمین کہہ نبیل قلندر چلا گیا

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے