किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج مسجد عارفین میں جلسہ فیضان امام انواراللہ شاہ فاروقی ( رحمۃ اللہ علیہ)

ناندیڑ:25؍دسمبر(راست) حضرت شیخ الاسلام امام انواراللہ شاہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 25؍دسمبر بروز پیر بعد نماز عشاء مسجد عارفین ، چونا بھٹی روڈ، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں جلسہ’’ فیضان امام انواراللہ شاہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ ( بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد) ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں مقرر خصوصی کے طور پر شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ و مولانا حافظ و قاری ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی ( المعروف حیدر پاشاہ قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی، حیدرآباد) کا خطاب ہوگا۔ نیز جمیع علماء کرام و ائمہ عظام ناندیڑ، سادات کرام و مشائخ عظام ناندیڑ بھی سہ نشین پر تشریف فرما ہوں گے۔ جمیع انجمنان اہل سنت ناندیڑ کی جانب سے تمام برادران اسلام سے گزارش کی گئی ہے کہ دوست و احباب کے ساتھ تشریف لاکر اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔ مسجد عارفین میں عشاء کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے